گوجرانوالہ ،آرمی ایوی ایشن کا تربیتی طیارہ چناب میں گرگیا،2افسر شہید

گوجرانوالہ ،آرمی ایوی ایشن کا تربیتی طیارہ چناب میں گرگیا،2افسر شہید

  

گوجرانوالہ (بیورورپورٹ)آرمی ایوی ایشن کا تربیتی طیارہ دریائے چناب میں گرنے کی وجہ سے دوافسران شہید ہوگئے آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی ایوی ایشن کا تربیتی طیارہ معمول کی پرواز کے دوران دریائے چناب میں گرگیا جس کے نتیجہ میں انسٹرکٹر میجراظہراور ٹرینی کیپٹن احمد موقع پر شہید ہوگئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی عسکری حکام نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر دونوں افسران کے جسدخاکی کو تحویل میں لینے کے بعد سی ایم ایچ راہوالی بھجوا دیا واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ اول -