کالجز اساتذہ بغیر اجازت جامعہ زکریا میں وزٹنگ لیکچرر‘ کوآرڈینیٹر مقرر
ملتان (خاتون رپورٹر)حکومت پنجاب سے اجازت لئے بغیر گورنمنٹ ایمرسن کالج ملتان سمیت دیگر کالجز کے اساتذہ کو(بقیہ نمبر8صفحہ12پر )
انسٹیٹیوٹ آف سوشل سائنسز زکریا یونیورسٹی اورشعبہ فاصلاتی تعلیم میں بی ایس وایم ایس میں کوآرڈینیٹر اوروزٹنگ لیکچرز تعینات کئے جانے کاانکشاف ہواہے ۔ جس پرانسٹیٹیوٹ کے موجودہ ڈائریکٹر ڈاکٹر اسحاق فانی نے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو تحریری شکایت کرنے کافیصلہ کیاہے ‘ معلوم ہوا ہے کہ کالجز کے پروفیسرز کالج اوقات میں یونیورسٹی میں ڈیوٹی کرتے اورکالج سے غیر حاضر رہتے تھے ذرائع کے مطابق ایمر سن کالج ملتان کے پروفیسر اسماعیل جوکہ انگریزی کے استاد ہیں‘ بی ایس پبلک فنانس میں انگریزی پڑھاتے ہیں‘ اسی کالج کے ڈاکٹر پروفیسر احمد بی ایس پبلک پالیسی میں کوآرڈینیٹر مقرر ہیں‘ بی ایس کرمینوالی کے بھی کوآرڈینیٹر ہیں ‘اس طرح خالد خورشید فزکس کے استاد ہیں مگر انہیں بی ایس پبلک پالیسی میں ریاضی کی کلاس دی گئی ہے جبکہ ریاضی کے متعلقہ استاد بھی نہیں ہیں‘ اسکے علاوہ بی ایس کرمینوالی میں یونیورسٹی کے آر اوڈاکٹر مقرب کے والد راؤاکبر کو بھی چوتھے سمسٹر کی کلاس دی ہے ‘ انتظامیہ کا کہناہے کہ معیار پرپورا اترنے والے اساتذہ کوآرڈینیٹر مقرر کیاجاتاہے‘ کسی قسم کی فارمیلٹی نہیں کی گئی ہے۔