ڈاکٹر اسحاق فانی نے ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف سوشل سائنسز جامعہ زکریا کادوبارہ چارج سنبھال لیا‘ انکوائری کیلئے کمیٹی تشکیل

ڈاکٹر اسحاق فانی نے ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف سوشل سائنسز جامعہ زکریا کادوبارہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خاتون رپورٹر)پروفیسر ڈاکٹر اسحاق فانی نے بطور ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آ ف سوشل سائنسز بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان (بقیہ نمبر10صفحہ12پر )
کادوبارہ چارج سنبھال لیا تفصیل کے مطابق لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ نے پروفیسر ڈاکٹراسحا ق فانی کی سروسز انسٹیٹیوٹ آف سوشل سائنسز سے شعبہ پاکستان سٹڈیز ٹرانسفرکرنے اور انہیں ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف سوشل سائنسز کے عہدہ سے ہٹانے کے وائس چانسلر کے احکامات کو معطل کردیا۔ عدالت عالیہ میں رٹ درخواست دائر کرتے ہوئے ڈاکٹر اسحاق فانی نے مؤقف اختیار کیاتھاکہ انکی سروسز ڈیپارٹمنٹ آف پاکستان سنڈیرسے انسٹیٹیوٹ سوشل سائنسز منتقل کردی گئی تھیں جس کی سنڈیکیٹ نے بھی منظوری دی ۔ مزید برآں یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے عدالتی حکم کے باوجود ڈاکٹر اسحاق فانی کو بطور پروفیسر انسٹیٹیوٹ آف سوشل سائنسز جوائن نہ کرانے پرتوہین عدالت کی درخواست بھی دائر کی تھی جس پر عدالت عدالیہ نے وائس چانسلر اورڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز کو 15فروری کے نوٹس جاری کردئیے تھے۔علاوہ ازیں جامعہ زکریا انتظامیہ نے سابق ڈائریکٹر فاصلاتی نظام تعلیم پروفیسر اسحاق فانی کیخلاف مالی بدعنوانی‘ انکی بطور پروفیسر تقرری اور پی ایچ ڈی کے حوالے سے الزامات کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ ذرائع کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی میں ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز ڈاکٹر ایاز رانا‘ ڈائریکٹر فاصلاتی نظام تعلیم ڈاکٹر عذرا اصغر‘ جامعہ کے خزانچی اور ریذیڈنٹ آڈیٹر شامل ہیں جبکہ ڈاکٹر اسحاق فاروق کی بطور پروفیسر تقرری کیلئے ایک اور کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں ڈاکٹر عذرا اصغر‘ ڈاکٹر مطاہر اقبال اور ڈاکٹر جاوید سلیانہ شامل ہیں۔