پی ٹی سی ایل اورٹیلی نارمیں معاہدہ نجی کمپنی تکنیکی مہارت استعمال کرے گی

پی ٹی سی ایل اورٹیلی نارمیں معاہدہ نجی کمپنی تکنیکی مہارت استعمال کرے گی

  

ملتان( پ ر) مُلک میں آئی سی ٹی سروسز فراہم کرنے والی سب (بقیہ نمبر9صفحہ12پر )

سے بڑی کمپنی پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے ٹیلی نار پاکستان کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے ہیں اس یادداشت سے ٹیلی نار کو اپنے بڑھتے ہوئے تھری جی صارفین کے دائرۂ کار کے لئے پی ٹی سی ایل کے مُلک بھر میں پھیلے ہوئے وسیع نیٹ (بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

ورک اور انفراسٹرکچر سے مستفید ہونے میں مدد ملے گی پی ٹی سی ایل کے ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ برائے کیریئر سروسز اینڈ ہول سیل، عُمر خالد او ر ٹیلی نا رپاکستان کے سی ٹی اوخرم اشفاق نے ٹیلی نار پاکستان ہیڈ کوارٹرزاسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب میں یادداشت پر دستخط کئے۔3جی / 4جی کے بعد سیلیولر آپریٹرز کو امید ہے کہ صارفین کے ڈیٹا کے استعمال کے رجحان میں تیزی سے اضافہ ہوگاجس کے لئے فائبر کنیکٹویٹی کے ذریعے ان کے بی ٹی ایس نیٹ ورکس کی مکمل اپ گریڈیشن درکار ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -