نشتر ہسپتال کے مریض لفٹ سے محروم، وہیل چیئرز کو بھی تالے

نشتر ہسپتال کے مریض لفٹ سے محروم، وہیل چیئرز کو بھی تالے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (وقائع نگار) نشتر انتظامیہ نے ہسپتال میں لائے جانے والے لاچار مریضوں کو چیئرلفٹ سے محروم کر دیا۔ ایمرجنسی اور دیگر وارڈز کے سربراہان نے وی آئی پی اور من پسند لوگوں کو نواز نے کیلئے ہسپتال کو مہیا کی گئی وہیل چیئرز کو بھی تالے(بقیہ نمبر13صفحہ12پر )
لگا دیئے۔ وہیل چیئرز حاصل کرنے کیلئے مریضوں کا اصل شناختی کارڈ جمع کروانا شرط ہے۔ ایمرجنسی وارڈ سے متعلقہ وارڈز میں مریضوں کو شفٹ کرنے کیلئے وارڈ اٹنڈنٹ فی چکر 50سے 100 روپے وصول کرتا ہے۔ نشتر انتظامیہ کی چشم پوشی کی وجہ سے لوٹ مار کا یہ سلسلہ 24گھنٹے کی 3شفٹوں میں چل رہا ہے۔ واضح رہے کہ نشتر ایمرجنسی آؤٹ ڈور سمیت متعدد وارڈز بالائی فزلوں پر واقع ہیں۔ جبکہ ایمرجنسی اور آؤٹ ڈور سے دیگر وارڈز کا فاصلہ بھی خاصا زیادہ ہے۔ وہیل چیئرز کی عدم دستیابی کی وجہ سے اکثر و بیشتر لوگ اپنے مریضوں کو گودیا کندھوں پر اٹھا کر علاج معالجہ یا چیک اپ کیلئے ڈاکٹرز کے پاس لے جاتے ہیں۔ اس بارے میں مریض اور ان کے لواحقین کا کہنا ہے کہ نشتر انتظامیہ کی خاموشی کی وجہ سے مریضوں کی زندگی اجیرن بن گئی ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور صحت کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معالے کا فوری نوٹس لیں اور ہسپتالوں میں وہیل چیئرز کی سہولت کو تمام مریضوں کیلئے یکساں بحال کیا جائے۔