عظیم روحانی پیشوا شاہ ر کن عالم ؒ کا سہ روزہ عرس13 فروری سے شروع ہوگا

عظیم روحانی پیشوا شاہ ر کن عالم ؒ کا سہ روزہ عرس13 فروری سے شروع ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر) بر صغیر پاک وہند کے عظیم روحانی پیشوا حضرت شاہ رکن عالم کا سالانہ تین روزہ عرس 13 فروری 4جمادی الاول (بقیہ نمبر14صفحہ12پر )
سے شروع ہوگا جو 7جماد الاول تک جاری رہے گا عرس کی تقریبات کی صدارت سجادہ نشین درگاہ عالیہ مخدوم شاہ محمود حسین قریشی کرینگے عر س کی تقریب میں شرکت کے لئے سندھ سمیت ملک بھر سے زائرین سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کرے گے محکمہ اوقاف ملتان سرکل نمبر 2نے عر س کے سلسلے میں انتظامات کو حتمی شکل دینا شروع کر دی اس سلسلے میں محکمہ تعلیم کے 18سے تعلیمی ادارے خالی کر اکے زائرین کی رہائش کے انتظامات کئے جائیں گے ۔ دریں اثناء حضرت شاہ رکن عالم کا سالانہ تین روزہ عرس شروع ہونے میں چند دن باقی دربار کے احاطے میں اور باہر جاری ترقیاتی کام تاحال بھی مکمل نہ ہو سکے بتا یا جاتا ہے کہ گزشتہ تین ماہ سے دربار کی بیرونی دیوار کو گرا کر نئے دیوار بنانے کے لئے کام شروع کیا گیا تھا لیکن تاحال بھی کام مکمل نہ ہو سکا ہے اس سلسلے میں ایکسےئن بلڈنگ محکمہ اوقاف رفیق لغاری نے کہاہے کہ آئندہ چند روز میں دربارحضرت غوث بہاؤالدین ذکریا ملتانی کے احاطے میں میں موجود مسجد کے واش روم کی تعمیر مکمل ہوجائے گی جسے عرس حضرت شاہ رکن الدین عالم سے پہلے زائرین کے لئے کھول دیا جائے گاجبکہ دربار حضرت شاہ رکن الدین عالم کی بیرونی دیوار آئندہ ماہ تک مکمل ہو جائے گی ۔
عرس