پی آئی اے کی مجوزہ نجکاری کیخلاف جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا نویں روز بھی احتجاج
ملتان (خاتون رپورٹر) پی آئی اے کی مجوزہ نجکاری کے خلاف نویں روز بھی (بقیہ نمبر16صفحہ12پر )
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے زیراہتمام ابدالی روڈ پر پی آئی اے ملازمین نے احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا اور پی آئی اے کی نجکاری کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا جبکہ پی آئی اے ملازمین کے احتجاج کی وجہ سے بیرون شہروں کوجانے والے مسافروں کو بھی شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس پر ریلوے اسٹیشن ودیگر ٹرانسپورٹ پر مسافروں کا رش بڑھ گیا ہے جبکہ دوسری طرف بیرون ملک جانے والے مسافر بھی بے چین ہو کر رہ گئے ہیں ۔