ودہولڈنگ ٹیکس کیخلاف حکومت سے جنگ جاری، ایمنسٹی سکیم کاتحفہ افسوس سناک ہے، سلیمان صدیقی

ودہولڈنگ ٹیکس کیخلاف حکومت سے جنگ جاری، ایمنسٹی سکیم کاتحفہ افسوس سناک ہے، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (کامرس رپورٹر)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی چیئرمین سلیمان صدیقی ے عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ چند ماہ سے ودہولڈنگ ٹیکس کے خلاف سراپا احتجاج ہیں اور تاجران کے اس اہم مسئلے کو حل کرانے کیلئے حکومت سے جنگ لڑ رہے ہیں حکومت (بقیہ نمبر17صفحہ12پر )
نے آل پاکستان انجمن تاجران کی قیادت کو اس مسئلے پردباؤ ڈالنے اورخریدنے کی کوشش کی مگر قیادت نے تاجر کاز کیلئے کسی بھی سودے بازی سے صاف انکار کردیا اورحکومت پرواضح کردیاکہ وہ اس ظالمانہ ٹیکس کو فوری ختم کرے۔ حکومت نے اس ناکامی پرتاجران میں موجود کالی بھیڑوں کو اپنے مقاصد کیلئے منتخب کیا اورمذاکرات کی آڑ میں تاجران پر سے اس ٹیکس کوختم کرنے کی بجائے ایمنٹس سکیم کاایسا تحفہ دیا جوکہ چھوٹے تاجران کیلئے کسی بھی کام کانہیں تاجران اس رضا کارانہ ٹیکس ایمنٹسی سکیم کو مسترد کرتے ہیں یہ امرقابل افسوس اورشرمناک ہے کہ تاجران کو ایک مفاد پرست ٹولے نے اپنے مقاصد کیلئے بیچ ڈالا اورتاجران پر0.3فیصد ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ میں اپنا گھناؤنا کردار ادا کیا ودہولڈنگ ٹیکس کے خاتمے کیلئے آل پاکستان انجمن تاجران نے پہلے دن جو موقف اختیار کیاتھا آج بھی اسی پر قائم ہے ظالمانہ ٹیکس کے خاتمے کیلئے آج10فروری کوملتان میں تاجران کاملک گیر کنونشن منعقد کیاجارہاہے جس میں جنوبی پنجاب سمیت ملک بھر سے تاجر رہنما شریک ہونگے اورمشترکہ طورپر آئندہ کے لائحہ عمل کااعلان کیاجائیگا۔