ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے انتخابات 18 امیدواروں نے کاغذات جمع کروا دئیے فرزانہ کوثر رانا بلامقابلہ لائبریری سیکرٹری منتخب

ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے انتخابات 18 امیدواروں نے کاغذات جمع کروا ...

  

ملتان (خبر نگار خصوصی )ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے انتخابات کے لئے12نشستوں پر 18 امیدواروں نے کاغذات نامز دگی جمع کر ادئیے ہیں۔ ا س موقع

(بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

پرروایتی گہماگہمی دیکھنے میں بھی آئی ہے اس سلسلے میں گزشتہ روز سالانہ انتخابات سال 2016ء کے لئے صدارت کے عہدے پر 2 امیدواروں شیخ جمشید حیات اور محمد شیر زمان قریشی ،نائب صدر کے لئے بھی2امیدواروں محمد صدیق ڈوگر اور تقدیس زاہدہ ، جنرل سیکرٹری کے لئے 2 امیدواروں چوہدری عمر حیات اور محمد عامر خان بھٹہ ،فنانس سیکرٹری کے لئے بھی 2امیدواروں محمد عطاالمنعم اورمیاں محمد خالد نعیم ،لائبریری سیکرٹری کے لئے ایک امیدوار فرزانہ کوثر رانا ،ممبران مجلس عاملہ کی 7 نشستوں کے لئے 9 امیدواروں مہر فخر رضااجمل ملانہ ،فرخ عزیز خان ،شہباز علی خان گرمانی ،ملک صبغتہ الحسنین سپرا، ملک شمس الحق ڈوگر،خواجہ اعجاز حسین صدیقی ، محمد شکیل چوہدری ،عبدالسلیم چوہدری اور محمد ارشد جاوید نے کا غذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ اس موقع پر روایتی گہما گہمی دیکھنے میں آئی ہے اور امیدوار اپنے اپنے حامیوں کی بڑی تعداد کے ہمراہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لئے آئے جبکہ کئی امیدواروں نے کسی بھی اعتراض پرکاغذات مسترد ہونے کے پیش نظر ایک سے زائد کاغذات جمع کرائے ہیں نیز الیکشن شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کل 11 فروری بروز جمعرات کو صبح 9 بجے سے 2 بجے تک کی جائے گی ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -