14 فروری کی آمد ‘ پھول فروشوں کے سٹالوں پر رش ‘نرخ روز بروز بڑھنے لگے ‘ مہنگے ملتے ہیں ‘ دکاندار

14 فروری کی آمد ‘ پھول فروشوں کے سٹالوں پر رش ‘نرخ روز بروز بڑھنے لگے ‘ مہنگے ...

  

خان گڑھ ‘ بہاولپور ( نمائندگان ) 14 فروری ویلنٹائن ڈے کی آمد ‘ پھول فروشوں کے سٹالوں پر رش ‘ پھولوں کے روز بروز نرخ (بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

بڑھنے لگے ‘ اس سلسلہ میں خان گڑھ سے نامہ نگار کے مطابق 14فروری کو ویلنٹائن ڈے منایا جائے گا جیسے جیسے یہ دن قریب آرہا ہے نو جوانوں میں جذبہ بڑھتا جا رہا ہے اور نوجوان نسل اس دن کو منانے کے لئے بھر پور تیاریاں کر رہی ہے۔تجدید محبت کے عالمی دن کو منانے کے لئے لڑکیاں اور لڑکے خریداری کر رہے ہیں ۔کچھ نے کارڈز خریدے ہیں اور کچھ اس دن اپنے دوست کو پھلولوں کا تحفہ دینے کی تیاری کر رہا ہے ۔اس دن کے حوالہ سے پھول فروش افراد نے بھی اپنی اپنی دوکانوں پر نت نئے ڈیزائن کے پھول اور خوب صورت گل دستے تیار کر لئے ہیں ۔اس دن کی مناسبت سے سرخ رنگ کا پھول زیادہ فروخت ہوگا ۔ بہاولپور سے بیورو رپورٹ کے مطابق ویلنٹائن ڈے کے موقع پربہاولپو شہر میں رنگا رنگ پھولوں کے سٹال لگ گئے بہاول پورمیں گلاب کاپھول 40 50, روپے میں فروخت ہوتے رہے بہاول پورکے نواحی علاقوں سے گل فروشوں کی آمد‘ پورا سال انتظار کرتے ہیں،عام دنوں میں پھولوں کی سیل3سے 4ہزار ، ویلنٹائن پر50ہزار تک پہنچ جاتی ہے ، پھول مہنگے ملتے ہیں،ہزاروں روپے پیشگی دیتے ہیں،یہ بات بہاول پورمیں چوک فوارہ فریدگیٹ سرائیکی چوک ون یونٹ چوک ماڈل ٹاون کے پھول فروشوں محمداسحق عنایت خان محمدفاروق اکبرشاہ محمدبانی گلزاراحمد نے ویلنٹائن ڈے کے حوالہ سے ایک ملاقات میں کیا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -