قومی حلقہ این اے 53اے کے ضمنی الیکشن کاشیڈول جاری ‘پولنگ 17مارچ کو ہوگی

قومی حلقہ این اے 53اے کے ضمنی الیکشن کاشیڈول جاری ‘پولنگ 17مارچ کو ہوگی

  

ملتان ، شجاع آباد (خبرنگار228 نمائندہ خصوصی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 153کے ضمنی الیکشن کاشیڈول (بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

جاری کردیاہے جس کے مطابق امیدوار 17اور18فروری کو کاغذات نامزدگی حاصل کرکے جمع کراسکیں گے 20فروری کو کاغذات کی سکروئنی ہوگی ۔22فروری کواعتراضات جمع کرائے جاسکیں گے ۔24فروری کو اعتراضات پرفیصلے سنائے جائیں گے 25فروری کو امیدوار کاغذات واپس لے سکیں گے اوراسی روز امیدوار و ں کی حتمی فہرست آویزاں کی جائے گی اورپولنگ 17مارچ کو ہوگی اس سلسلہ میں الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر ریٹرننگ آفیسر اور اسسٹنٹ ریٹرنگ آفیسر بھی تعینات کردئیے ہیں۔دریں اثناء الیکشن شیڈول کااعلان ہوتے ہوئے سیاسی سرگرمیاں تیزی آگئی ہے ن لیگ کاٹکٹ حاصل کرنے کیلئے سابق صوبائی وزیر رانا قاسم نون نے لاہورمیں ڈیرے ڈال دئیے ہیں ذرائع کاکہناہے مسلم لیگ (ن )ٹکٹ رانا قاسم نون کوملنے کاقومی امکان ہے دوسری جانب مقامی لیگی ارکان اسمبلی بھی رانا قاسم نون کو ٹکٹ دینے کی مخالفت میں لگے ہوئے ہیں جس کاچند دنوں میں فیصلہ متوقع ہے اس طرح لیگی رکن صوبائی اسمبلی پی پی 206جلالپور پیروالا نغمہ مشتاق لانگ کی بھی سپریم کورٹ میں آج سماعت ہوگی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -