مدنی چوک پر انڈر پاس نہ بنانے کیخلاف گلشن مارکیٹ کے تاجروں کا احتجاجی مظاہرہ

مدنی چوک پر انڈر پاس نہ بنانے کیخلاف گلشن مارکیٹ کے تاجروں کا احتجاجی مظاہرہ

  

ملتان ( کامرس رپورٹر ) انجمن تاجران گلشن مارکیٹ کے زیر اہتمام مدنی چوک پر میٹرو بس کیوجہ سے آمد ورفت کے سلسلے میں انڈر پاس نہ بنائے جانے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جسکی قیادت انجمن تاجران گلشن مارکیٹ کے صدر چوہدر الیاس نے کی جبکہ جنرل سیکرٹری سلیم کمبوہ کے علاوہ دیگر تاجر رہنما افضل قریشی(بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

صبیح الحسن ‘ نوید لودھی ‘ محفوظ خان ‘ سہیل قریشی ‘ عارف نور ‘ شوکت علی ‘ یونس قریشی ‘ زاہد قریشی ‘ ممتاز قریشی ‘ ماجد قریشی و دیگر نے شرکت کی ۔ مظاہرین نے اپنے مطالبہ میں کہا کہ نہ تو پنجاب حکومت انکے جائز مطالبے پر اقدامات کر رہی ہے اور نہ ہی ملتان انتظامیہ اس سلسلے میں کوئی اقدامات کر رہی ہے جس کیوجہ سے ملحقہ علاقوں کے ہزاروں مکینوں کو آمد ورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان کے مطالبے کو تسلیم نہ کیا تو وہ راست اقدام پر مجبور ہو جائیں گے اور ڈی سی او دفتر کے سامنے دھرنا پر مجبور ہو جائیں گے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -