تعلیمی اداروں میں سکیورٹی انتظامات کی چیکنگ ‘ اعلیٰ انتظامی افسران کے اچانک معائنے
ملتان ‘ مظفر گڑھ ‘ دائرہ دین پناہ ‘ کوٹ ادو ‘ میلسی ‘ خانیوال ‘ منکیرہ ‘ حاصل پور ‘ راجن پور ‘ جام پور ‘ خان پور ‘ لیاقت پور ‘ لیہ ( سٹاف رپورٹر ‘ نمائندگان ) سکول میں دھمکی آمیز خط کی اطلاع ملنے پر سکیورٹی اداروں کی دوڑیں لگ گئیں ‘ تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کیلئے اجلاس ‘ اعلیٰ انتظامی افسران کی جانب سے تعلیمی ا(بقیہ نمبر20صفحہ12پر )
داروں میں سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اچانک معائنے ‘ کہیں چار دیواری نہیں ‘ کہیں سائن بورڈ سکیورٹی رسک بن گئے ‘ زکریا یونیورسٹی مرکز صحت کا عقبی گیٹ ختم کر دیا گیا ۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز نامعلوم افراد کی جانب سے ملتان کے بڑے تعلیمی ادارے گورنمنٹ پائلٹ بوائز ہائر سکینڈری سکول میں دھمکی آمیز خط پھینکا گیا جس میں لکھا تھا کہ 8 مارچ اور 10 اپریل کو اس سکول میں خون کی ہولی کھیلی جائیگی ۔ گمنام خط ملنے پر طلباء ‘ والدین ‘ اساتذہ سمیت شہریوں میں خوف کی لہر دوڑ گئی جبکہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی دوڑیں لگ گئیں ‘ سکیورٹی فورسز نے سکول کوگھیرے میں لیکر سرچ آپریشن کیا اور کئی گھنٹوں بعد سکول کی عمارت کو کلئیر کردیا ۔ اس بارے میں ایس پی کینٹ نے ’’پاکستان ‘‘ کے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ایسا کوئی واقعہ نہیں ہوا بلکہ دہشتگردوں سے نمٹنے کی کوشش کی گئی ہے ۔علاوہ ازیں ای ڈی او ایجوکیشن کی زیر صدارت ضلع ملتان کے سکولوں کے سربراہان کی میٹنگ ہوئی جس میں ای ڈی او ایجوکیشن نے کہا کہ ملتان کے 130 اداروں کیلئے اسلحہ لائسنس جاری کر دئیے گئے ہیں ‘ تعلیمی اداروں کے سربراہان اس حوالے سے حکومتی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں ۔ دریں اثناء بہاء الدین زکریا یونیورسٹی انتظامیہ نے سکیورٹی خدشات کے باعث بنیادی مرکز صحت زکریا یونیورسٹی کے عقب میں واقع گیٹ ختم کر دیا ‘ بنیادی مرکز صحت زکریا یونیورسٹی کو یونیورسٹی کے اندر سے راستہ جاتا تھا ‘ سکیورٹی خدشات کیوجہ سے عقبی طرف مرکز صحت کو جانیوالے راستے پر بنایا گیا گیٹ ختم کرکے دیوار تعمیر کردی گئی ہے ۔ اب بنیادی مرکز صحت کو لگنے والا دوسرا راستہ جو دیہات کی جانب سے لگتا ہے استعمال کیا جائیگا ۔ محکمہ صحت حکام کے مطابق زکریا یونیورسٹی کی سکیورٹی کیلئے یونیورسٹی انتظامیہ کا اقدام حالات کا تقاضا ہے ‘ اب بنیادی مرکز صحت کو جانیوالا دوسرا راستہ استعمال کیا جائیگا ‘ جو یونیورسٹی کے باہر کی اطراف دیہات سے جاتا ہے ۔ مظفر گڑھ سے نمائندہ پاکستان کے مطابق سکیورٹی انتظامات نہ کرنیوالے تعلیمی اداروں کیساتھ کوئی رعایت نہیں کی جا ئیگی ‘ تمام تعلیمی اداروں کو اے کیٹگری میں ڈال دیا گیا ہے ۔ تمام تعلیمی اداروں پر یکساں ایس او پی لاگو ہوگی ‘ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اویس احمد ملک نے پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کی جانب سے منعقدہ سکیورٹی اجلاس سے سکول مالکان سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ بچوں کی سکیورٹی ہم سب کی اولین ترجیح ہونی چاہیے ۔ قبل ازیں پرائیویٹ رجسٹرڈ سکولز فیڈریشن کے ضلعی صدر جعفر حسین بھٹہ نے کہا کہ تعلیمی اداروں کے سینکڑوں مالکان کا مختصر نوٹس پر یہاں جمع ہونا حب الوطنی کا عکاس ہے ۔ ڈی سی او حافظ شوکت علی نے اپنے خطاب میں کہا کہ سکیورٹی گارڈز کیلئے پرفارمہ دیا جائیگا ‘اور بغیر رجسٹرڈ سکولوں کو اسلحہ لائسنس نہیں دئیے جائیں گے ۔ سکیورٹی کے حفاظتی انتظامات نہ کرنیوالے سکولوں کی رجسٹریشن کینسل اور سکولوں کو بند کروا دیا جائیگا ۔ اجلاس میں ای ڈی او ایجوکیشن شمشیر خان ‘ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عقیدت حسین سومرو ‘ ماہرین تعلیم شیخ اورنگزیب قریشی ‘ عبدالروف چوہدری ‘ عدیل مختار خان سمیت تحصیل بھر سے اڑھائی سو سکولز مالکان نے شرکت کی ۔ دائرہ دین پناہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی معائنہ ٹیم کے کوآرڈی نیٹرلیاقت علی نے گزشتہ روزدائرہ دین پناہ بوائز ہائی سکول کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے ہو ئے کلو ز سرکٹ کیمروں الارم اور سکیورٹی گارڈ کے اسلحہ کا جائزہ لیا۔اور سکول انتظامیہ کو ہدایت کی کہ سکول کی سکیورٹی کو مزید بہتر بنایا جائے۔ کوٹ ادو سے تحصیل رپورٹر کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے سرکاری ونجی تعلیمی اداروں میں کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے سیکیورٹی کی سخت ہدایات کے مطابق تحصیل بھر کے نجی وسرکاری تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی انتظامات چیک کرنے کیلئے لاہور سے وزیر اعلیٰ مانیٹرنگ ٹیم نے تحصیل کوٹ ادو کا دورہ کیا۔اس ڈی پی او کوٹ ادو عبدالرحمن عاصم نے مانیٹرنگ ٹیم کے ہمراہ تحصیل بھر کے سرکاری نجی تعلیمی اداروں کا معائنہ کرایا۔اس موقع پر مانیٹرنگ ٹیم نے تعلیمی اداروں کے سربراہان کو مزید ہدایت بھی جاری کیں۔ میلسی سے نمائندہ خصوصی ‘ تحصیل رپورٹر کے مطابق وزیر اعلیٰ انسپکشن ٹیم پنجاب کے رکن /ممبر بورڈ آ ف ریونیو ڈاکٹر ثا قب عزیز نے گزشتہ روز تحصیل میلسی میں سکول ، کالجز میں کیے جانیوالے فول پروف سیکورٹی انتظاما ت کا اچانک معائنہ کیا اور میلسی میں قائم کنٹرول روم سے بریفنگ لیکر اسسٹنٹ کمشنر آ فس میلسی میں ایک خصوصی اجلاس کی صدارت کی جس میں ڈسڑ کٹ کوارڈ نیشن آ فیسر وہا ڑی ناصر جمال ہو تیانہ ، ڈی پی ا ووہا ڑی صادق علی ڈوگر ،ایس ایس پی رینج کرائم ملتان ، اسسٹنٹ کمشنر میلسی سید شفقت رضا بخاری ، ڈی ایس پی میلسی چوہدری شبیر احمد وڑائچ اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے شر کت کی اور پھر وہاڑی روانہ ہو گئے۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے تعلیمی اداروں میں سیکورٹی کے انتظاما ت کو مکمل فول پروف بنانے کے جو اقدا مات کیے گئے ہیں انکی تفصیل سے آ گاہ کیا گیا۔ خانیوال سے نمائندہ پاکستان کے مطابق حکومت پنجاب کی طرف سے تشکیل کردہ معائنہ ٹیم کے اراکین ممبربورڈ�آف ریونیوڈاکٹر ثاقب عزیز ، ایس ایس پی آر آئی بی چوہدری محمد سلیم اور ایس ایس پی سپیشل برانچ ملتان چوہدری محمد شریف ظفرنے خانیوال شہر میں گورنمنٹ کامرس کالج ، پنجاب کالج اور سٹی سکول خانیوال سمیت مختلف تعلیمی اداروں کا اچانک دورہ کیا اور وہاں پر کئے گئے سیکورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر ڈی سی او خالدمحمود شیخ ، اے سی عابد حسین بھٹی ، ڈی ایس پی صدر زبیر بنگش ، ڈی ایس پی سپیشل برانچ خانیوال معمور علی قریشی بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ ڈاکٹر ثاقب عزیز نے تعلیمی اداروں میں قائم کئے گئے مورچوں ، سی سی ٹی وی کیمروں ، واک تھرو گیٹس اور خاردارتاروں،چار دیواریوں کا بھی معائنہ کیا ۔انہوں نے ڈی سی او کو ہدایت کی کہ تعلیمی اداروں میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تعداد بڑھائی جائے، سیکورٹی گارڈ اور درجہ چہارم کے ملازمین کا مکمل ڈیٹا اکٹھا کیا جائے اور تعلیمی اداروں میں آنے والے افراد کا بھی ریکارڈ مرتب کیا جائے۔ قبل ازیں ڈی سی او خالد محمود شیخ نے ممبر بورڈ آف ریونیو کو ضلع خانیوال کے تعلیمی اداروں میں کئے جانے والے سیکورٹی انتظامات بارے مکمل بریفنگ دی ۔ منکیرہ سے نامہ نگار کے مطابق حساس اداروں کی رپورٹ اے کیٹگری میں شامل تحصیل منکیرہ کے آٹھ تعلیمی ادارے جن میں گورنمنٹ گرلز وبوائز ہائی سکول منکیرہ،بوائز ہائی سکول 70اے ایم،گرلز ہائی سکول67ایم ایل،بوائز ہائی سکول وگ صدر،بوائز ہائی سکول گوہروالہ،بوائزہائی سکول کپاہی اور سیکنڈری ہائی سکول حیدرآباد کی چاردیواری کی تعمیر اور خاردارتاروں کی تنصیب کا کام شروع کردیا گیا اور اداروں کے سربراہان کو فوری طور پر سیکورٹی گارڈ بھرتی کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے۔ حاصل پور سے سٹی رپورٹر کے مطابق مقامی انتظامیہ نے چند سکوں کی خا طر ہزاروں طلباء کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔سکول کی دیواروں کے ساتھ لگے ہوئے سائین بورڈ سیکورٹی ریسک بن گئے۔ہیڈ ماسٹر کی بار بار کی چیخ وپکار پر بھی مقامی انتظامیہ خاموش تماشائی،با اثر افراد کے سامنے افسران نے گھٹنے ٹیک دیے۔ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر منصور احمد خان کھرل صدر مرکزی انجمن تاجران حا صل پور۔ملک رشید احمد کھچی سابق سٹی ناظم حا صل پور نے ایک پریس کانفرنس میں کیا۔انھوں نے کہا کہ گورنمنٹ ہائی سکول حا صل پور منڈی میں اگر دو دن کے اندر سائین بورڈ نہ اتارے گئے تو احتجاجی دھرنا دینے پر مجبور ہونگے۔ راجن پور سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق راجن پور کے کئی پرائیویٹ اسکولز کی سیکورٹی پوری نہ ہو نے پر مبینہ بندش ،سکولوں کے طلباء وطالبات رُل گئے ،سیکورٹی کی بہتری مالکان کی ذمہ داری ہے اس میں بچوں کے مستقبل کو تباہ نہ کیا جائے والدین نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کئی سکولز جن میں بیکن سکول سسٹم سمیت دیگر اداروں کی بندش کی گئی ہے جس سے بچوں اور بچیوں کا مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے‘ مالکان کی ذمہ داری ہے کہ وہ سیکورٹی اداروں کی ڈیمانڈ کے مطابق سیکورٹی مہیا کریں۔ جام پور سے نامہ نگار کے مطابق چاہ رستم لغاری کے مکینوں محمد ناظم،محمد سلیم کونسلر ،محمد سکندر ،الطاف احمد لغاری ،محمد حنیف محمد صدیق ،پرویز نے اخبار نویسوں کو بتایا کہ گورنمنٹ بوائز ایلمنٹری سکول رستم لغاری کہ کئی عرصہ سے سکول ہذا سیکورٹی کے بہترین انتظامات نہ ہونے کے باعث سکول میں زیر تعلیم بچے ملک بھر میں جاری سکولو ں میں دہشت گردی کے باعث خوف میں مبتلا ہیں۔حالات کے پیش نظر سکول ہذا کی چار دیواری کا مکمل ہونا نا گزیر ہے انہوں نے ڈی سی او راجن پور چوہدری ظہور حسین گجر اور محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔ خان پور سے تحصیل رپورٹر کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی 3رکنی سکیورٹی چیکنگ ٹیم برائے سکولز جن میں سیکرٹری اوقاف نئیرکمال،ایس ایس پی سپیشل برانچ بہا ول پور امیر تیمور خان اور ایس ایس پی کرائم برانچ بہا ولپور گوہر مشتاق بھٹہ شامل تھے جنہوں نے ڈی سی او رحیم یار خان کیپٹن(ر) ظفر اقبال،ڈی پی او رحیم یار خان ذیشان اصغر،ڈی ایس پی خان پور جمشید علی شاہ،اور اسسٹنٹ کمشنر خان پور عبد الغفار چوہدری کے ہمراہ اچانک خان پور کا دورہ کیا ،انہوں نے رینجرز پبلک سکول اورکرسچن گارڈین سکول محلہ اسلام پورہ گئے جہاں انہوں نے پورے سکول کا تفصیلی جائزہ لیا اور سکیورٹی انتظا مات چیک کئے اور انہیں تسلی بخش قرار دیا۔ خان پور سے نمائندہ پاکستان کے مطابق ڈی پی او رحیم یار خان ذیشان اصغر ،اے ڈی سی رحیم یار خان شوذب سعید ،اسسٹنٹ کمشنر عبدالغفار چوہدری نے سیکورٹی اداروں کے اہلکاروں کے ہمراہ شہر کے مختلف کالجز اور سکولز کا معائنہ کیا ،دوران چیکنگ جن سکولز اور کالجز میں سیکورٹی کے انتظامات بہتر نہ تھے انہیں فوری طور پر درست کرنے کی ہدایات دی گئیں ۔ لیاقت پور سے نامہ نگار کے مطابق سیکریٹری اوقاف پنجاب نیئر عباس نے ڈی سی اوکیپٹن ظفر اقبال، ڈی پی رحیم یار خان ذیشان اصغر اور ایس پی انویسٹی گیشن عرفان سمو ،اسسٹنٹ کمشنر لیاقت پور ظہور حسین بھٹہ کے ہمراہ گورنمنٹ گرلز کالج،گورنمنٹ کامرس کالج اور کالونی ہائی سکول لیاقت پور کا وزٹ کیااور متعلقہ اداروں کی حکومت پنجاب کے احکامات کے مطابق سکیورٹی کے معاملات کی چیکنگ کی،دوران چیکنگ مذکورہ تینوں تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کے معاملات تسلی بخش پائے گئے۔ لیہ سے نمائندہ پاکستان کے مطابق سیکرٹری عشر زکواۃ پنجا ب حبیب الرحمن گیلا نی نے ہد ایت کی ہے کہ تما م تعلیمی اداروں کے ذمہ دا رحکا م تعلیمی اداروں کی سیکورٹی کے حوالے سے حکو مت کے تشکیل کر دہ سیکورٹی پلا ن پر سو فیصد عمل درآمد کو یقینی بنا نے کے لئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لا ئیں یہ با ت انہو ں نے بی زیڈ یو بہادر کیمپس میں سیکورٹی انتظا ما ت کے معائنہ کے موقع پر کہی ۔ سیکرٹری عشرزکواۃ نے بی زیڈ یو بہادر کیمپس لیہ ، گو رنمنٹ پو سٹ گریجو ایٹ وومن کا لج لیہ ،بوائز و گرلز ہا ئی سکو ل کو ٹ سلطا ن ، بوائز ہا ئی سکول جمن شاہ ، گر لز و بوائز کا لجز کو ٹ سلطا ن کا معائنہ کیا ۔ معائنہ کے موقع پر ڈی سی او لیہ رانا گلزار احمد ، ڈی پی او لیہ غازی محمد صلا ح الدین ہمر اہ تھے ۔ ڈی سی ا ولیہ رانا گلزار احمد نے ضلع لیہ میں تعلیمی اداروں کی سیکورٹی کے بارے میں بر یفنگ دی ۔ معائنہ کے موقع پر سیکرٹری عشر زکواۃ کو ڈائریکٹر کا لجز ڈاکٹر الطا ف حسین ، ڈائریکٹر بی زیڈ یو بہادر کیمپس ڈاکٹر مبشر حسن ،ڈاکٹر اعجاز حسین ،ای ڈی او تعلیم طا ہرہ شفیق چشتی ، ڈی ڈی کا لجز حافظ محمد اسحاق متعلقہ سکو لو ں کے ہیڈ ماسٹر ز نے اپنے اپنے اداروں میں سیکورٹی انتظا ما ت کے بارے میں بریفنگ دی ۔ معائنہ کے موقع پر سیکرٹری عشر زکواۃ نے تعلیمی اداروں کے انٹری پوائنٹس پر تعینا ت سیکورٹی گارڈز کی پیشہ وارانہ اہلیت کو جا نچنے کے لئے عملی مشق کے ذریعے استعداد کار کا جائزہ لیا ۔ انہو ں نے سیکورٹی گارڈز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اوقات کا ر کے دوران مکمل طورپر چوکس ہو کر اپنی خد ما ت سرانجا م دیں ۔اس موقع پر اے ڈی سی ڈاکٹر لبنیٰ نذیر ، اسسٹنٹ کمشنر لیہ منظو ر احمد خان چانڈیہ ، اے ڈی کا لجز ساجد حسین و سیکورٹی حکام ہمر اہ تھے ۔