میٹرک امتحانات 3مارچ، ہشتم آج سے شروع، مراکز حدود میں دفعہ 144نافذ

میٹرک امتحانات 3مارچ، ہشتم آج سے شروع، مراکز حدود میں دفعہ 144نافذ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ، ٹھٹھہ صادق آباد، رحمن گڑھ، وہاڑی (سٹاف رپورٹر، نمائندگان) ہشتم امتحانات آج، میٹرک امتحانات 3مارچ سے شروع ہونگے۔ اساتذہ اور طلبہ کو پنجم کی طرح ہشتم کے پیپر آؤٹ آف کورس آنے کا خدشہ، امتحامی مراکز میں انتظامات مکمل، عملہ پہنچ گیا۔ مراکز کی حدود میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔ تفصیل (بقیہ نمبر19صفحہ12پر )
کے مطابق جماعت پنجم کے پیپرز آؤٹ آف کورس اانے سے طلبا کے ساتھ ساتھ اساتذہ بھی چکرا ککر رہ گئے ہیں۔ اس حولاے سے دی پنجاب اتحاد میونسپل ٹیچرز یونین ملتان کے اجلاس زیر صدارت صدر رانا اظہر محمود ہوا۔ جس میں کہا گیا کہ پنجاب ایجوکیشن کمیشن کے تحت جماعت پنجم کے پیپرز آؤٹ آف کورس تھے۔ خاص طور پر ریاضی اور انگریزی کے پیپرز کو بالکل سمجھ سے باہر تھے۔ مذکورہ پیپرز کینسل کر کے اس سنگین صورتحال کے ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔ اجلاس میں غلام اکبر، ارشاد رحمانی، ارشد محمود، محمد ارشد، طاہر گیلانی، نذیر احمد اور دیگر نے شرکت کی۔ پنجاب ایجوکیشن کمیشن کے تحت جماعت ہشتم کے سالانہ امتحانات آج دن 11بجے شروع ہوں گے۔ پہلا پیپر سائنس کا ہے۔ اس حوالے سے طلباء ان کے والدین اور اساتذہ پریشان ہیں۔ کیونکہ جماعت پنجم کے پیپرز آؤٹ آف کورس ہونے پر طلبا پریشان ہوئے تھے۔ اب ہشتم کے پیپرز میں آؤٹ آف کورس اانے کے خدشے سے تشویش میں مبتلا ہیں۔ تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام میٹرک سالانہ امتحان 3مارچ سے شروع ہوں گے۔ س سلسلہ میں انتظامات کر لئے گئے اور ڈیٹ شیٹ جاری کر دی گئی ہے۔ ٹھٹھہ صادق آباد سے نمائندہ پاکستان کے مطابق پنجاب ایگزامینشن کمشن لاہور کے تحت پنجاب بھر کی طرح ٹھٹھہ صادق آباد نواحی علاقوں میں بھی آٹھویں جماعت ( ہشتم کلاس) کے سالانہ امتحانات2016آج 10فرور ی سے شروع ہوں گے،پنجاب بھر میں جماعت ہشتم کا آج پہلا پیپر سائنس کا ہوگا،اس حوالے سے ٹھٹھہ صادق آباد نواح میں آٹھ امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں،ڈی سی او خانیوال کی طرف سے امتحانی مراکز کی حدود میں غیر متعلقہ افراد کے داخلہ پر پابند ی لگاتے ہوئے دفعہ 144نافذ کی گئی ہے۔ رحمن گڑھ سے نمائندہ پاکستان کے مطابق مڈل امتحانات کے تحت پرچہ جات کا آغاز آج ہوگا۔ اس سلسلہ میں گورنمنٹ ہائی سکول گل آباد اور رحمان گڑھ میں امتحانی سنٹر بنائے گئے۔ جس میں عملہ پہنچ گیا۔ علاوہ ازیں نقل کو کنٹرول کرنے کیلئے بھی خصوصی انتظامات کئے گئے۔ جبکہ سیکورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے تھانہ کچا کھوہ چوکی عاقل کی پولیس ڈیوٹی سرانجام دے گئی۔ وہاڑی سے بیورو رپورٹ+نما ئندہ خصوصی کے مطابق 1 ڈبلیو بی کے رہائشی خضر نامی اسکول ٹیچر کی جب انکوائری کی گئی تواس نے تسلیم کیا کہ وہ اور اس کے ساتھی ٹیکسٹ میسجنگ کے ذریعے بچوں کے معروضی سوالات حل کرواتے ہیں جس پر ای ڈی ایجو کیشن کی مدعیت میں تھانہ سٹی میں ایف آئی نمبر 57/16 درج کر لی گئی جس میں گورنمنٹ ہائی سکول تیمور شہید کالونی کے سینئر ہیڈ ماسٹر اصغر علی سمیت محمد اسداللہ، سمیع اللہ، مبین احمد، محمد ثاقب اور خضر شامل ہیں پولیس نے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ چھٹے ملزم مبین احمد کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
امتحانات