ٹریفک حادثات میں 4افراد جاں بحق، 8زخمی، ڈیڑھ سالہ بچہ گٹر میں گر کر چل بسا

ٹریفک حادثات میں 4افراد جاں بحق، 8زخمی، ڈیڑھ سالہ بچہ گٹر میں گر کر چل بسا

  

میاں چنوں، منکیرہ ، صادق آباد ، فورٹ عباس (نمائندگان) ٹریفک حادثات میں 4افراد جاں بحق 8زخمی ہوگئے ،ڈیڑھ سالہ بچہ گٹرمیں گرکرچل بسا تفصیل کے مطابق میاں چنوں سے نمائندہ پاکستان ، نمائندہ خصوصی ، اورمحسن والا نامہ نگار کے مطابق گاؤں98پندرہ ایل میں شدید دھند کے باعث دو موٹرسائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص محمد آصف موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا،جبکہ محمد ولید شدید زخمی ہوگیامنکیرہ سے نامہ نگار کے مطابق نواحی علاقہ پینگ لڑ کے رہائشی 20سالہ محمد عمران بھٹی اپنے کزن محمد عامر کے ہمراہ موٹرسائیکل پر سوار ہوکر گوہروالہ جارہے تھے کہ ماہنی روڈ بنڈیاں سٹاپ کے نزدیک سامنے سے آنے والے ٹریکٹر ٹرالی کی لائٹ نہ ہونے کے باعث ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں موٹرسائیکل سوار 20سالہ محمد عمران بھٹی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ 25سالہ محمد عامر شدید زخمی ہوگیا جس کی ایک آنکھ بھی ضائع ہوگئی۔صادق آباد سے تحصیل رپورٹر کے مطابق کراچی سے لاہور کی طرف جانے والی خیبر کار بے قابو ہو کر روشن بھیٹ کے قریب ٹرالی سے جاٹکرائی کراچی کا 55 سالہ رہائشی رانا ظہیر وبیٹی 03 سالہ مونیبہ ظہیر جبکہ معمولی زخمی13 سالہ زوہیب ظہیراور 35 سالہ کلثوم بی بی جبکہ اس میں شامل کار کا ڈرائیور ایمانیل جوہن شامل ہے ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے ان تمام افراد کو تحصیل ہسپتال میں شفٹ کر دیا گیا جبکہ شدید زخمی بیٹی اور باپ کو فوراً شیخ زاہد ہسپتال رحیم یار خان شفٹ کر دیا گیاجہاں پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے رانا ظہیر جاں بحق ہو گیا ۔فورٹ عباس سے نامہ نگار کے مطابق محمد نعیم اکبر کا 6سالہ بیٹا حنظلہ نعیم رکشہ پر سوار ہو کر اپنے دیگر طالبعلم ساتھیوں کے ہمراہ چک 228/9R سے چک 227/9Rجا رہے تھے کہ راستے میں سامنے سے آنے والے چک 229/9Rکے تیز رفتار مو ٹر سا ئیکل سوار رکشہ سے ٹکرا گیا جس سے حنظلہ نعیم کے سر میں شدید چوٹ آئی اور وہ جان بحق ہو گیا جبکہ دیگر تین زخمیوں میں حنظلہ کا بڑا بھائی حذیفہ نعیم بھی شامل ہے ۔میاں چنوں کے نواحی گاؤں117پندرہ ایل کے رہا ئشی محمد امین کا ڈیڑھ سالہ بچہ محمد نعمان گھر سے باہر کھیلتے ہوئے پانی کے گٹر میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -