وزیراعظم نواز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر قطر روانہ

وزیراعظم نواز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر قطر روانہ
وزیراعظم نواز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر قطر روانہ

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیکس) وزیراعظم نواز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر قطر روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ ایل این جی معاہدے پر دستخط کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف دورے کے دوران امیر قطر اور وزیراعظم شیخ عبداللہ بن نصر سے ملاقاتیں کریں گے۔اس کے علاوہ قطر کے شاہی خاندان کی جانب سے وزیراعظم نواز شریف کے اعزاز میں اعشائیہ بھی دیا جائے گا جب کہ وزیراعظم نواز شریف قطر ایئرویز کے سی ای او سے بھی ملاقات کریں گے۔

ایئر چیف مارشل سہیل خان، وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی وزیراعظم کے ہمرا ہیں۔ ایل این جی پر معاہدے کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان ریڈیو، ٹی وی، تجارت، صحت اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں ایم او یوز پر بھی دستخط ہوں گے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -