جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا وفدوزیر اعلی سے ملاقات کیلئے لاہور پہنچ گیا

جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا وفدوزیر اعلی سے ملاقات کیلئے لاہور پہنچ گیا
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا وفدوزیر اعلی سے ملاقات کیلئے لاہور پہنچ گیا

  

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کیلئے پی آئی اے کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا  وفد چیئرمین کیپٹن سہیل بلوچ کی سربراہی میں وزیر اعلٰی ہاﺅس پہنچ گیا ۔ میڈ یا رپورٹس کیمطابق جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور وزیر اعلٰی شہباز شریف کے درمیان ملاقات طے ہے جس میں پی آئی اے کی نجکاری کیخلاف ملازمین کی ہڑتال اور فلائٹ آپریشن کی بحالی کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہو گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا وفد وزیر اعلٰی کو اپنے تخفظات سے بھی آگاہ کرے گا تاہم آج ہونے والے مذاکرات سے حکومت اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان ڈیڈ لاک ختم ہونے کا بھی امکان ہے۔

مزید :

لاہور -اہم خبریں -