پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن شروع، آج117 پروازیں آپریٹ کی جائیں

پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن شروع، آج117 پروازیں آپریٹ کی جائیں
پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن شروع، آج117 پروازیں آپریٹ کی جائیں

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پی آئی نے اندرون اور بیرون ملک کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کردیا ہے، آج (بدھ ) 117 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔

پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ فلائٹ آپریشن کی بحالی کے پہلے روز 117 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی جن میں سے 75 بیرون اور 43 اندرون ملک کیلئے ہونگی۔ مسافروں کو فلائٹ آپریشن کی بحالی سے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے اور بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو لانے کا کام شروع کردیا ہے۔

واضح رہے کہ نجکاری کیخلاف پی آئی اے ملازمین کی ہڑتال کی وجہ سے کئی دنوں سے فلائٹ آپریشن معطل تھا جس کی وجہ سے اندرون و بیرون ملک پاکستانیوں کو سخت مشکلات کا سامنا تھا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -