پاکستانیوں نے ہمیشہ فلسطین کے عوام کا درد محسوس کیا،مفتی اعظم فلسطین

پاکستانیوں نے ہمیشہ فلسطین کے عوام کا درد محسوس کیا،مفتی اعظم فلسطین
پاکستانیوں نے ہمیشہ فلسطین کے عوام کا درد محسوس کیا،مفتی اعظم فلسطین

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مفتی اعظم فلسطین احمد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام نے ہمیشہ فلسطین کے عوام کا درد محسوس کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان علما کونسل کے زیر اہتمام پیغام اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی اعظم فلسطین کا کہنا تھا کہ اسلام کا پیغام پوری انسانیت کیلئے ہے اسرائیل کے تمام مظالم کے باوجود فلسطین قائم رہے گا۔ انسانی حقوق کی تنظیمیں مجرمانہ طور پر فلسطین میں مظالم پر خاموش ہیں۔

واضح رہے کہ مفتی اعظم فلسطین پہلی مرتبہ پاکستان علماءکونسل کی دعوت پر پاکستان آئے ہیں۔ پاکستان علماءکونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی نے مفتی اعظم فلسطین احمد حسین کا ائرپورٹ پراستقبال کیا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -