اورنج ٹرین منصوبے پر کام کرنے والے افسروں، ملازمین کو اضافی تنخواہ دینے کا فیصلہ، سمری وزیراعلیٰ کو ارسال

اورنج ٹرین منصوبے پر کام کرنے والے افسروں، ملازمین کو اضافی تنخواہ دینے کا ...
اورنج ٹرین منصوبے پر کام کرنے والے افسروں، ملازمین کو اضافی تنخواہ دینے کا فیصلہ، سمری وزیراعلیٰ کو ارسال

  

لاہور (این این آئی) لاہور میں اورنج لائن میٹر ٹرین منصوبے پر کام کرنے والے گریڈ 1 سے گریڈ 22 تک کے افسران و ملازمین کو اضافی تنخواہوں سے نوازنے کا فیصلہ کرلیا گیا، اضافی تنخواہوں کی منظوری کے لئے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے سمری و زیراعلیٰ سیکرٹریٹ کو ارسال کردی۔ نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احد خان چیمہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کو سمری ارسال کی ہے کہ راولپنڈی میٹرو بس پر کام کرنے والے افسران کو اضافی تنخواہوں سے نوازا گیا ہے اورنج لائن میٹر ٹرین منصوبے پر کام کرنے والے گریڈ 1 سے 22 تک کے آفیسرز و ملازمین کو بھی اس فیصلے میں شامل کیا جائے۔ دوسری جانب ذرائع کے مطابق اورنج ٹرین پر کام کرنے والے بیشتر افسران و ملازمین کا ابھی تک تعین نہیں ہوسکا اور نہ ہی ان کی فہرستیں تیار کی گئیں ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اضافی تنخواہوں میں ایل ڈی اے اور ٹیپا کے افسران سمیت ہاﺅسنگ کے افسران بھی شامل ہوں گے۔

مزید :

لاہور -