سعودی عرب میں پاکستانی قونصل خانے میں عرصہ سے کئی آسامیاں خالی پاکستانیوں کو شدید مشکلات

سعودی عرب میں پاکستانی قونصل خانے میں عرصہ سے کئی آسامیاں خالی پاکستانیوں کو ...
سعودی عرب میں پاکستانی قونصل خانے میں عرصہ سے کئی آسامیاں خالی پاکستانیوں کو شدید مشکلات

  

جدہ (ویب ڈیسک) سعود ی عرب میں پاکستانی قونصل خانے میںکئی آسامیاں خالی ہیں جہاں حکومت پاکستان نے طویل عرصے سے کوئی افسر تعینات نہیں کیا جس کے باعث وہاں پاکستان کمیونٹی مشکلات کا شکار ہے۔ اخبار روزنامہ نوائے وقت کے مطابق جدہ میں پاکستانی قونصل خانے کے کمیونٹی ویلفیئر سیکشن میں پاکستانیوںکے مقدمات اور کمیونٹی کے کفیلوں کے ساتھ تنازعات حل کئے جاتے ہیں وہاں تین افسران کی آسامیاں تھیں جنہیں کم کرکے ایک قونصل اور ایک نائب قونصل کردیا گیا مگر گزشتہ تین سال سے زائد عرصے سے قونصل ویلفیئر کے جانے کے بعد صرف نائب قونصل تعینات ہے جو سعودی عرب کے مغربی صوبے میں لاکھوں پاکستانیوں کے کام کی دیکھ بھال پر مامور ہے جس بناءپر پاکستانیوں کی اکثریت اپنے کاموں سے محروم ہیں۔ پاکستان قونصلیٹ میں اہم ترین شعبے پریس سیکشن میں قونصل پریس کا عہدہ کئی ماہ سے خالی ہے جس بناءپر تعلقات عامہ اور اخبارات و صحافیوں سے قونصیلٹ و سفارت خانے سے رابطہ نہیں۔ جدہ کی پاکستانی کمیونٹی نے مطالبہ کیا ہے فوری طور پر خالی آسامیوں پر محب وطن افسران کو تعینات کیا جائے۔

مزید :

بین الاقوامی -