پرانے ڈیزائن کے تمام نوٹوں کی قانونی حیثیت ختم کرنے کا فیصلہ

پرانے ڈیزائن کے تمام نوٹوں کی قانونی حیثیت ختم کرنے کا فیصلہ
پرانے ڈیزائن کے تمام نوٹوں کی قانونی حیثیت ختم کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(آن لائن) وفاقی حکومت کی جانب سے 4 جون 2015ءکو جاری کردہ گزٹ نوٹیفکیشن کے مطابق یکم دسمبر 2016ء سے پرانے ڈیزائن کے تمام بینک نوٹوں کی قانونی حیثیت ختم ہو جائے گی۔فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام باقی رہ جانے والے 10، 50، 100 اور 1000 روپے کے پرانے ڈیزائن کے بینک نوٹوں کو مرحلہ وار ختم کر دیا جائے گا۔ مرکزی بینک سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق5 روپے کے نوٹ اور پرانے ڈیزائن کے500 روپے کے نوٹ کی قانونی حیثیت پہلے ہی ختم ہو چکی ہے۔کمرشل اور مائیکرو فنانس بینک30 نومبر 2016ءتک 10، 50،100 اور1000 روپے کے پرانے ڈیزائن کے بینک نوٹوں کی وصولی اور ان تمام مالیتوں کا اتنی ہی مالیت کے نئے ڈیزائن کے بینک نوٹوں اور سکوں سے تبادلہ جاری رکھیں گے، تاہم ایس بی پی بی ایس سی کے فیلڈ دفاتر 31 دسمبر 2021ءتک عوام سے 10، 50،100 اور1000 روپے کے پرانے ڈیزائن کے بینک نوٹ قبول کرتے رہیں گے۔

مزید :

بزنس -