میرے لیے بالی ووڈ کے دروازے کھل گئے ہیں: ماورا حسین

میرے لیے بالی ووڈ کے دروازے کھل گئے ہیں: ماورا حسین
میرے لیے بالی ووڈ کے دروازے کھل گئے ہیں: ماورا حسین

  

لاہور(ویب ڈیسک ) اداکارہ ماورا حسین نے کہا ہے کہ میری بالی ووڈ میں پہلی فلم ” صنم تیری قسم “ کی ریلیز کے بعد سے میرے لیے بالی ووڈ کے دروازے کھل گئے ہیں۔ فلم بے شک کامیابی نہیں حاصل کر سکی لیکن ساتھ ہی متعدد فلمساز وں کی جانب سے نئی فلموں کی پیشکش ہو رہی ہے ۔ بھارت میں کام کرنا کسی پاکستانی اداکار یا ادکارہ کیلئے اعزاز کی بات ہے کیونکہ بالی ووڈ کی انڈسٹری میں درجنوں نہیں بلکہ سینکڑوں اداکارائیں موجود ہیں، ایک سوال کے جواب میں ماورا حسین نے کہا کہ بھارت میں فنکار کو کسی قسم کے کوئی پریشر کاسامنا نہیں کرنا پڑتا ، وہاں میں نے فلم کے دوران جتنا بھی کام کیا مجھے محبت اور دوستی کے ہی پیغامات ملے ہیں، مستقبل میں بھی بالی ووڈ میں کام کرتی رہوں گی ، البتہ اگر کسی پاکستانی فلم میں میرا کردار مضبوط ہوا تو ضرور اس میں بھی کام کروں گی۔

مزید :

تفریح -