سعودی عرب میں 90 سالہ شخص کی 50 سالہ عورت سے شادی، رشتہ داروں کی تقریب میں بھرپور شرکت

سعودی عرب میں 90 سالہ شخص کی 50 سالہ عورت سے شادی، رشتہ داروں کی تقریب میں ...
سعودی عرب میں 90 سالہ شخص کی 50 سالہ عورت سے شادی، رشتہ داروں کی تقریب میں بھرپور شرکت

  

مکہ مکرمہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں 90 سالہ شخص نے اپنے سے 40 سال سے کم عمر عورت سے شادی رچا لی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کے رشتہ داروں نے شادی کی مخالفت کے بجائے نہ صرف اسے اجازت دیدی بلکہ شادی کی تقریب میں بھی بھرپور انداز میں شریک ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ کے رہائشی شیخ مشان بن حاذب الحدیبی کی شادی کی تقریب مکہ مکرمہ کے مغرب میں واقع ایک ٹاﺅن میں ہوئی جس کے چند ہی گھنٹوں کے بعد اس کے رشتہ داروں اور دوستوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر مبارکبادیں ملنا شروع ہو گئیں۔

دولہے کے پوتے ماذین فرحان نے مقامی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”میرے دادا نے خوشیوں کے حصول کیلئے شادی کا فیصلہ کیا اور ان تمام لوگوں کو نظرانداز کر دیا جنہوں نے اس فیصلے پر تنقید کی“۔ مقامی اخبار کے مطابق حدیبی کی نئی دلہن کی عمر 50 سال ہے اور رشتہ داروں کی بڑی تعداد نے شادی کی تقریب میں شرکت کی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -