وزیر اعظم نواز شریف دو روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے، قطر وزیر اعظم نے استقبال کیا

وزیر اعظم نواز شریف دو روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے، قطر وزیر اعظم نے استقبال کیا
وزیر اعظم نواز شریف دو روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے، قطر وزیر اعظم نے استقبال کیا

  

دوحہ(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم میاں نواز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر دوحہ پہنچ گئے جہاں قطر کے وزیر اعظم عبداللہ بن نصیر اور وزیر توانائی ڈاکٹر محمد بن صالح نے ان کا استقبال کیا جبکہ اس موقع پر وزیر اعظم پاکستان کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا اور دونوں ملکوں کے ترانے بھی نجائے گئے۔  میڈ یا رپورٹس کیمطابق وزیر اعظم کیساتھ انکے معاون خصوصی طارق فاطمی، ایئر چیف سہیل امان بھی موجود ہیں جبکہ دیگر ارکان میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی بھی وفد کے ہمراہ ہیں ۔ ذرائع کیمطابق وزیر اعظم نواز شریف اپنے دو روزہ دورے کے دوران قطر کے امیر اور کابینہ کے اہم ارکان سے ملاقات بھی کریں گے جبکہ قطر اور پاکستان کے درمیان توانائی سمیت اہم منصوبوں پر بھی بات چیت ہو گی۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -