آئی بی نے داعش کا نیٹ ورک پکڑ کر 10 سے زائد حملوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا

آئی بی نے داعش کا نیٹ ورک پکڑ کر 10 سے زائد حملوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار ...
آئی بی نے داعش کا نیٹ ورک پکڑ کر 10 سے زائد حملوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) انٹیلی جنس بیورو نے پاکستان سے داعش کا نیٹ ورک پکڑ کر 10 سے زائد حملوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ڈی جی آئی بی آفتاب سلطان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کو ان کیمرا بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ دہشتگرد ایک دوسرے سے تعاون کرتے ہیں کالعدم لشکر جھنگوی، سپاہ صحابہ اورتحریک طالبان پاکستان کے آپس میں رابطے میں ہیں۔ باچا خان یونیورسٹی پر حملے کی کوئی اطلاع نہیں تھی۔
آئی بی نے سینٹرڈاکٹر خالد محمود سومرو، جسٹس مقبول باقر، شکارپور امام بارگاہ،سابق وزیر بشیر بلور، ایس ایس پی چوہدری اسلم، پر حملے کے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ واہگہ بارڈ حملے میں 9 میں سے 6 ملزمان کو پکڑ لیا جبکہ 3 افغانستان بھاگ گئے ۔
ڈی جی آئی بی آفتاب سلطان نے کمیٹی کو بتایا کہ آپریشن ضرب عضب سے دہشتگردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے اور ملک میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری ہوئی جبکہ کراچی کی صورتحال میں بھی بہتری آئی ہے۔ آئی بی نے کراچی آپریشن کے دوران 1121 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرایاجبکہ پورے ملک میں 6 ماہ میں 581 دہشتگرد گرفتار کرائے اور84 دہشتگرد گرفتاری کی کوششوں میں مارے گئے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -