شہید پائلٹ میجر اظہر نے گیارہ روز بعد دولہا بننا تھا

شہید پائلٹ میجر اظہر نے گیارہ روز بعد دولہا بننا تھا
شہید پائلٹ میجر اظہر نے گیارہ روز بعد دولہا بننا تھا

  

کراچی (ویب ڈیسک) گھر ”نیول کالونی“ میں اڑان ”فضا“میں اور تعلق ”بری فوج“ سے اس طرح گوجرانوالہ کے قریب آرمی ایوی ایشن کے تربیتی مشاق طیارے کے حادثے میں شہید ہونے والے پائلٹ میجر اظہر نے شہادت سے پہلے تینوں مسلح افواج سے اپنی وابستگی ثابت کردی۔ میجر اظہر شہید کراچی کے علاقے ہاکس بے کے قریب قائم نیول کالونی سیکٹر 4 میں مقیم تھے، آرمی سے تعلق تھا لیکن آرمی ایوی ایشن جوائن کرنے کے باعث آزاد پنچھی کی مانند ہوا کے دوش پر رہتے تھے اور ڈیوٹی کے دوران معمول کی تربیتی پرواز میں اپنی روح کو ”محوپرواز“ کر کے جام شہادت نوش کرلیا ۔ شہید پائلٹ میجر اظہر کی گیارہ روز بعد شادی تھی جس کے دعوت نامے بھی تقسیم ہوچکے تھے۔ 20فروری کو بارات گوجرانوالہ سے لاہور جانا تھی۔

مزید :

کراچی -