نابینا کو گرلز سکول میں سکیورٹی گارڈ تعینات کردیاگیا

نابینا کو گرلز سکول میں سکیورٹی گارڈ تعینات کردیاگیا
نابینا کو گرلز سکول میں سکیورٹی گارڈ تعینات کردیاگیا

  

سرگودھا (ویب ڈیسک) گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول پھلروان میں نابینا سکیورٹی گارڈ تعینات کردیا گیا، بتایا گیا ہے کہ نابینا افراد کو سرکاری نوکریاں دینے کا وعدہ پورا کرنے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب نے سرکاری سکول پھلروان میں کوٹ مومن کے رہائشی نابینا عمر فاروق کو گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول میں تعینات کردیا، جب اس سلسلہ میں محکمہ تعلیم کی افسر میڈم طاہرہ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ عمر فاروق کو وزیراعلیٰ نے تعینات کیا ہے ہم کچھ نہیں کرسکتے، اسسٹنٹ کمشنر ظہیر عباس چٹھہ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ڈپٹی ڈی ای او ایجوکیشن کو آج طلب کرلیا۔

مزید :

سرگودھا -