سلمان خان ہما قریشی سے سخت ناراض

سلمان خان ہما قریشی سے سخت ناراض
سلمان خان ہما قریشی سے سخت ناراض

  

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ ہما قریشی کے سہیل خان کے ساتھ تعلقات کی خبریں منظرعام پر آنے کے بعد سلمان خان ہما قریشی سے سخت ناراض ہو گئے ہیں۔

سلمان خان اپنے گھر والوں سے بہت لگاﺅ رکھتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اپنے دوسرے گھر میں منتقل ہونے سے صرف اس لئے انکار کر دیا تھا کہ وہ اپنے والدین سے دور نہیں رہنا چاہتے اور جب ان کے بھائی سہیل خان اور ہما قریشی کے تعلقات کی خبریں منظرعام پر آئیں تو وہ سخت ناراض ہو گئے۔ ان کے قریبی دوست کا کہنا ہے کہ ” سلمان خان یہ کبھی برداشت نہیں کریں گے کہ باہر کا کوئی فرد ان کے گھر والوں کے تعلقات میں دراڑیں ڈالے“۔ ‎

مزید :

تفریح -