ٹی وی اداکارہ نیلم منیر کا بھی فلموں میں کام کرنے کافیصلہ

ٹی وی اداکارہ نیلم منیر کا بھی فلموں میں کام کرنے کافیصلہ
ٹی وی اداکارہ نیلم منیر کا بھی فلموں میں کام کرنے کافیصلہ

  

کراچی (ویب ڈیسک )ٹی وی فنکاروں بالخصوص خواتین آرٹسٹوں کی ڈرامہ سیریلز کے بجائے اب فلموں میں کام کرنے میں زیادہ دلچسپی نظر آنے لگی۔ ماہرہ خان،میشا شفیع، عائشہ عمر، سوہائے علی ابڑو، عائشہ خان، صائمہ اظہر، عروا حسین، مومل شیخ، آمنہ شیخ، صنم سعید، حمائمہ ملک، حریم فاروق و دیگر کے بعد ماڈل و ٹی وی اداکارہ نیلم منیر نے بھی فلموں میں کام کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ مقامی اخبار کے مطابق انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ فلم رانگ نمبر کے رائٹر محسن علی کی پہلی بطور ہدایتکار فلم “ چھپن چھپائی ” میں کام کررہی ہیں۔ گزشتہ سات روز سے فلم کی عکسبندی جاری ہے ، اس فلم میں انکے ساتھ اداکار احسن خان بھی کام کررہے ہیں دیگر فنکاروں میں عدنان جعفر ( جلیبی فیم)، طلعت حسین ،ریحان شیخ، شامل ہیں،ان کے علاوہ بھارتی اداکارہ زینت امان کے بیٹے اذان امان کی فلم ” بینک سٹار “ سے بالی ووڈ میں فلمی کیریئر کا آغاز کرنیوالے ماڈل و ٹی وی اداکار فیضان خواجہ بھی اس فلم میں کام کرینگے یہ ان کی پہلی پاکستانی فلم ہوگی جبکہ ناپا کے فنکار علی رضوی ، وجدان شاہ او رزیاد شیخ بھی اس فلم سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کرینگے۔ اخبار کے مطابق ہدایتکار محسن علی کا کہنا ہے کہ یہ کامک تھرلر فلم ہوگی ،فلم کو ریکارڈ وقت میں مکمل کرکے اسی برس عید الاضحی کے دن ریلیزکیا جائیگا۔

مزید :

تفریح -