انڈونیشیا کے مفتی نے سیلفی کو حرام قرار دے دیا

انڈونیشیا کے مفتی نے سیلفی کو حرام قرار دے دیا
انڈونیشیا کے مفتی نے سیلفی کو حرام قرار دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جکارتہ (اے پی پی) انڈونیشیا کے مفتی نے نوجوان نسل میں تیزی سے مقبولیت حاصل کرنے والی سیلفی کو حرام قرار دے دیا۔ برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق فلیکس سیانامی نوجوان عالم دین نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک 17 نکاتی پیغام اپ لوڈ کیا جس میں نوجوان مفتی کا کہنا تھا کہ سیلفی لینا گناہ ہے۔ جب ہم سیلفی کیلئے مختلف پوز لیتے ہیں اور پھر اپنی ہی تصویر سے متاثر ہوتے ہیں تو یہ غرور کہلاتا ہے ۔ اسی طرح جب ہم دوسروں کو دکھانے ، لائیکس یا کمنٹ کے شوق میں سیلفی کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرتے ہیں تو یہ عمل دکھاوا کہلاتا ہے اور جب ہم اپنی ہی سیلفی کو دیکھ کر دوسروں کی نسبت اچھا اور بہتر محسوس کرتے ہیں تو یہ تکبر کہلاتا ہے ۔ اسلام میں یہ سب گناہ کے زمرے میںآتا ہے ۔ انڈونیشین مفتی کے اس فتوے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔