میچ کے دوران شائقین کا انوکھا احتجاج،مہنگی ٹکٹوں کیخلاف گراؤنڈ میں ٹینس بالز کی بارش کر دی

میچ کے دوران شائقین کا انوکھا احتجاج،مہنگی ٹکٹوں کیخلاف گراؤنڈ میں ٹینس ...
میچ کے دوران شائقین کا انوکھا احتجاج،مہنگی ٹکٹوں کیخلاف گراؤنڈ میں ٹینس بالز کی بارش کر دی

  

ؓبرلن( مانیٹرنگ ڈیسک)فٹبال میچ کے دوران بارش ہونا کوئی اچنبھے کی بات نہیں ہے لیکن جرمنی میں جاری ڈی ایف بی پوکل فٹبال کپ میںDortmund اور VfB Stuttgart کی ٹیموں کے مابین کھیلے گئے میچ میں شائقین کی جانب سے ٹینس بالز کی بارش کر دی گئی جس کے بعد میچ چند لمحات کیلئے روک دیا گیا اورمیدان سے گیندیں اٹھانے کے بعد میچ معمول کے مطابق دوبارہ شروع کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان میچ جاری تھا کہ اچانک ڈارٹمنڈ کے مداحوں کی طرف سے گراؤنڈ میں سینکڑوں ٹینس کے گیند پھینکے گئے جس کے نتیجے میں میدان میں ہر طرف ٹینس گیند اچھلتے ہوئے نظر آئے ۔میچ دیکھنے آئے ڈارٹمنڈ کے مداحوں نے گراؤنڈ میں پے در پے ٹینس بالز پھینک کر میچ کی ٹکٹوں کی مہنگی فروخت کیخلاف احتجاج کیا۔ ڈارٹمنڈ کے مداحوں سے سٹینڈز میں کھڑے ہو کر میچ دیکھنے کے عوض 19اعشاریہ پانچ صفر یورو(تقریباً تین ہزار پاکستانی روپے) وصول کئے جا رہے ہیں جبکہ سٹینڈز میں سیٹ والی ٹکٹ کی سب سے کم قیمت 38اعشاریہ پانچ صفر یورو (تقریباًساڑھے چار ہزار پاکستانی روپے) میں فروخت کی جارہی ہے جس پر شائقین فٹبال میں غم و غصے کے جذبات پائے جاتے ہیں۔

Dortmund-fans-throw-hundreds-of-tennis-balls by dailypakistan

مزید :

کھیل -