کترینہ کیف کی خواجہ معین الدین چشتی کے دربار پر حاضری
ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) کترینہ کیف اپنی نئی فلم ”فتور“ کی کامیابی کیلئے طرح طرح کے جتن کر رہی ہیں۔ اس فلم کی کامیابی کیلئے پہلے تو انہوں نے بھارت کو امن پسند قرار دیا اور اب وہ اجمیر شریف میں خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ پر پہنچ گئی ہیں جہاں انہوں نے چادر چڑھانے کے بعد دعا کی۔
سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سفید شلوار قمیص میں ملبوس کترینہ کیف درگاہ پہنچیں جہاں انہوں نے چادر چڑھائی اور پھر اپنی فلم کی کامیابی کیلئے دعا کی۔ کترینہ کی فلم ”فتور‘ 12 فرور ی کو ریلیز ہو رہی ہے جس میں ان کے ساتھ ادتیا رائے کپور نے مرکزی کردار ادا کیا ہے کہ جبکہ فلم کی ڈائریکشن ابھیشک کپور نے دی ہے۔