شہباز شریف نے ُپی آئی اے نجکاری روکنے اور ملازمین ہلاکت پر جوڈیشل انکوائری کی یقین دہانی کرائی ہے، سہیل بلوچ

شہباز شریف نے ُپی آئی اے نجکاری روکنے اور ملازمین ہلاکت پر جوڈیشل انکوائری ...
شہباز شریف نے ُپی آئی اے نجکاری روکنے اور ملازمین ہلاکت پر جوڈیشل انکوائری کی یقین دہانی کرائی ہے، سہیل بلوچ

  

لاہور(مانیڑنگ ڈیسک)وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کے بعد پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین کیپٹن سہیل بلوچ نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے انہیں قومی ایئر لائن کی نجکاری نہ کرنے کی یقین دہانی کروا دی ہے تاہم نجکاری کا حتمی فیصلہ وزیراعظم نواز شریف ہی کریں گے۔ 

وزیر اعلی ہاﺅس میں ہونے والی طویل ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے سہیل بلوچ نے کہا کہ وزیر اعلٰی نے کمیٹی کو پی آئی اے ملازمین کی ہلاکت پر جوڈیشل انکوائری تشکیل دینے کی بھی یقین دہانی کروائی ہے تاہم تمام سٹیک ہولڈرز پی آئی اے کی بہتری چاہتے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو شہباز شریف پر پورا بھروسہ ہے او ر ہم آج ان سے ہونے والی ملاقات کے بعد مطمئن ہیں تاہم پی آئی اے کی بحالی کیلئے وزیر اعظم کو تجاویز دیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلٰی پنجاب نے بھی یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ خود بھی اس معاملے پر وزیر اعظم کو بریفنگ دیں گے۔ کیپٹن سییل بلوچ کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے ان کی بات کو تحمل سے سنا اور ان کے تمام تحفظات کو نوٹ بھی کیا ہے

مزید :

لاہور -اہم خبریں -