مخلوط شراب پارٹی، سعودی عرب میں 6 عورتوں سمیت 11 افراد کو قید اور کوڑوں کی سزا

مخلوط شراب پارٹی، سعودی عرب میں 6 عورتوں سمیت 11 افراد کو قید اور کوڑوں کی سزا
مخلوط شراب پارٹی، سعودی عرب میں 6 عورتوں سمیت 11 افراد کو قید اور کوڑوں کی سزا

  

جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عدالت نے 6 عورتوں اور 5 مردوں کو جیل بھیجنے اور دوران قیدر کوڑے مارنے کا حکم دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عدالت نے یہ فیصلہ مذکورہ ملزموں کو شراب و شباب کی مخلوط پارٹی سے گرفتار ہونے کے بعد سنایا۔ مقامی اخبار کے مطابق سزا پانے والوں میں تین مراکش کی خواتین، تین سعودی اور 2 دو بھارتی مرد شامل ہیں جنہیں مغربی بحیرہ احمر کی بندرگاہ کے قریبی علاقے میں ایک اپارٹمنٹ سے گرفتار کیا گیا۔

ان افراد کو بلڈنگ کے رہائیشیوں نے اپارٹمنٹ میں محصور کر کے سعودی عرب کی مذہبی پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر 6 خواتین سمیت 11 افراد کو گرفتار کر لیا۔ مقامی اخبار کا کہنا ہے کہ عدالت نے اپنے فیصلے میں 11 افراد کو 8 دن سے 14 مہینوں کیلئے جیل بھیجنے اور تمام افراد کو دوران قید 50 سے 150 کوڑے مارنے کا حکم دیا ہے۔

اخبار کے مطابق ان تمام افراد پر مخلوط محفل کا انتظام کرنے اور شراب پینے کے الزامات عائد کئے گئے جبکہ خواتین پر شراب کے نشے میں پولیس پر حملے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -