سابق وزیر اعظم شوکت عزیز سنگین غداری کیس میں بیان ریکارڈ کرانے پر رضامند

سابق وزیر اعظم شوکت عزیز سنگین غداری کیس میں بیان ریکارڈ کرانے پر رضامند
سابق وزیر اعظم شوکت عزیز سنگین غداری کیس میں بیان ریکارڈ کرانے پر رضامند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعظم شوکت عزیز سنگین غداری کیس میں بیان ریکارڈ کرانے پر رضامند ہوگئے ہیں۔
 ایف آئی اے ذرائع کے مطابق سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت کے حکم پر سابق وزیر اعظم شوکت عزیز بیان ریکارڈ کرانے کیلئے رضا مند ہوگئے ہیں اور انہوں نے اپنی رضامندی کا اظہار ایک ای میل کے ذریعے کیا ہے۔
ایف آئی اے نے شوکت عزیز کا بیان ریکارڈ کرنے کیلئے ڈی آئی جی سجاد شاہ کی سربراہی میں 2 رکنی ٹیم تشکیل دے دی ہے اور ٹیم کے اخراجات کیلئے 2 لاکھ 40 ہزار روپے کے اخراجات کی تفصیل بھی منظوری کیلئے وزیر اعظم کو بھجوادی گئی ہے۔ وزیر اعظم کی طرف سے جیسے ہی افسران کے بیرون ملک کے دورے کیلئے اخراجات کی منظوری دی جائے گی ٹیم اس کے فوری بعد دبئی روانہ ہوجائے گی۔

واضح رہے کہ سرکاری افسران کے بیرون ممالک دوروں کیلئے اخراجات کی منظوری براہ راست وزیر اعظم سے لینی پڑتی ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -