عمران کے قول و فعل میں تضاد ہے، احتساب کمیشن میں ترامیم من پسند افراد کو بچانے کیلئے کی گئیں، امیر مقام
پشاور(مانیڑنگ ڈیسک) وزیر اعظم کے مشیراور مسلم لیگ (ن)کے رہنما امیر مقام نے صوبے کے سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹروں پر لازمی سروس ایکٹ کے نفاذ پرپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے قول و فعل میں تضاد پایا جاتاہے تاہم عمران خان پانے بیانات کیساتھ وفا کریں ۔
میڈیا رپورٹس کیمطابق امیرمقام نے کہاکہ صوبائی حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے عوام دربد ر ہیں جبکہ حکومت کو لوگوں کی کوئی پرواہ نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے اپنے من پسند افراد اور وزراءکو بچانے کیلئے احتساب کمیشن میںترامیم کی تاہم انکی جماعت بھی اصلاحات کے حامی ہے مگر من پسند افرادکو تحفظ دینے کیلئے ترامیم کا عمل قابل مذمت ہے ۔انہوں نے کہا کہ انصاف کا شور مچانے والے اپنے صوبے میں ڈاکٹروں کیساتھ کیوں انصاف نہیں کر رہے۔