ایل این جی معاہدہ پر دستخط ،پاکستان قطر سے پونے چار ملین ٹن سالانہ گیس حاصل کر ے گا

ایل این جی معاہدہ پر دستخط ،پاکستان قطر سے پونے چار ملین ٹن سالانہ گیس حاصل ...
ایل این جی معاہدہ پر دستخط ،پاکستان قطر سے پونے چار ملین ٹن سالانہ گیس حاصل کر ے گا

  

دوحہ (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان اور قطر کے درمیان 2016سے 2031تک ایل این جی منصوبے کا معاہدہ طے پا گیا جس کے تحت پاکستان قطر سے پونے چار ملین ٹن سالانہ ایل این جی حاصل کر ے گا ۔تفصیل کے مطابق وزیراعظم نواز شریف 2 روزہ دورے پر قطر پہنچے جہاں انہوں نے امیر قطر تمیم بن حمادالثانی سے ملاقات ہوئی جس کے بعد معاہدوں پر دستخط کی تقریب کا انعقاد کیا گیا اور اس دوران دونوں ممالک کے درمیان 4 معاہدوں پر دستخط کئے گئے۔ملاقات میں صحت ،تجا رت ،ایل این جی،علمی تحقیق اور تعاون کے لیے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے گئے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق صحت اور تجارت کے معاہدوں پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور قطر کے وزیر صحت نے دستخط کیے۔پاکستان اور قطر کے درمیان ایل این جی معاہدے کے تحت طویل المدت خرید و فروخت ہو گی اور گیس کی قیمت پر دس سال بعد نظر ثانی کی جا سکے گی ۔

مزید :

قومی -