گوگل آپ کو 2 جی بی آن لائن سٹوریج مفت دے رہا ہے، کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟ جانئے

گوگل آپ کو 2 جی بی آن لائن سٹوریج مفت دے رہا ہے، کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟ جانئے
گوگل آپ کو 2 جی بی آن لائن سٹوریج مفت دے رہا ہے، کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟ جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) اگر آپ گوگل کی فری آن لائن سٹوریج سروس ”ڈرائیو“ استعمال کرتے ہیں تو آپ کیلئے اچھی خبر ہے کہ گوگل اپنے صارفین کو 2 جی بی فری سٹوریج مہیا کر رہا ہے۔ گوگل یہ فری سٹوریج اپنے سالانہ ”سیکورٹی چیک اپ“ کے عوض دے رہا ہے اور اگر آپ ”گوگل ڈرائیو“ استعمال نہیں بھی کرتے تو آپ کیلئے یہ فری سٹوریج حاصل کرنا ضروری ہے کیونکہ یہ جی میل کیلئے بھی استعمال ہو سکتی ہے یعنی آپ یہ سٹوریج حاصل کرنے کے بعد اور زیادہ ای میلز محفوظ کر سکتے ہیں۔اس کے تحت گوگل آپ کو اپنے جی میل اکاﺅنٹ کی سیکیورٹی چیک کرنے کو کہے گا جس کے مکمل ہونے پر آپ کے اکاﺅنٹ میں 2 جی بی فری سٹوریج خودبخود شامل ہو جائے گی۔

  • \