سیکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد باچا خان یونیورسٹی کھولیں گے، ترجمان سعید خلیل
چارسدہ(مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان باچا خان یونیورسٹی سعید خان خلیل نے کہا ہے کہ 15 فروری سے باچا خان یونیورسٹی کھولنے کا فیصلہ نہیں ہوا ہے۔اپنے ایک بیان میں ترجمان سعید خان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی انتظامات کے جائزے کیلئے ڈی پی او 12 فروری کوباچا خان یونیورسٹی کا دورہ کریں گے اور ڈی پی او کی جانب سے سیکیورٹی کلیئرنس دینے کے بعد یونیورسٹی کھولیں گے۔