فیس بک پر دوستی کی کوشش ،لڑکی نے لڑکے کو اپنے شہر بلا کر بھائیوں سے پٹائی لگوادی

فیس بک پر دوستی کی کوشش ،لڑکی نے لڑکے کو اپنے شہر بلا کر بھائیوں سے پٹائی ...
فیس بک پر دوستی کی کوشش ،لڑکی نے لڑکے کو اپنے شہر بلا کر بھائیوں سے پٹائی لگوادی

  

گوجرانوالہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) پہلوانوں کے شہر کی لڑکی سے فیس بک پر دوستی کی کوشش کرنے والے سیالکوٹ کے ”اقبال کے شاہین“لڑکے کو پیٹ پیٹ کر ”گدھا“بنا دیا ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق گوجرانوالہ کی لڑکی نے فیس بک پر دوستی کرنے کی کوشش کرنے والے سیالکوٹ کے لڑکے کو اپنے شہر بلا کر بھائیوں سے پٹائی لگوا دی ۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ لڑکا فیس بک پر لڑکی کو تنگ کرتا تھا جس پر لڑکی نے اسے گوجرانوالہ بلا کر اپنے بھائیوں کو بتا دیا ۔لڑکی کے بھائیوں نے لڑکے کی آمد پر ”والہانہ استقبال“کرتے ہوئے اسے خوب پیٹا اور اس کی گاڑی کے شیشے بھی توڑ دیئے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکا فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے جبکہ اس کے ساتھی کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

مزید :

گوجرانوالہ -