عمران خان کی چینی سفیر سے ملاقات ،اقتصادی راہداری منصوبے پر اہم گفتگو

عمران خان کی چینی سفیر سے ملاقات ،اقتصادی راہداری منصوبے پر اہم گفتگو
عمران خان کی چینی سفیر سے ملاقات ،اقتصادی راہداری منصوبے پر اہم گفتگو

  

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے چینی سفیر نے ملاقات کی ہے جس میں پاک چین تعلقات ،باہمی مفادات اور اقتصادی راہداری منصوبے پر بات چیت ہوئی ۔تفصیل کے مطابق کے پی کے ہاﺅس میں عمران خان اور چینی سفیر کی ملاقات میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک اور شاہ محمود قریشی بھی شریک تھے۔ملاقات میں دونوں ملکوں کے تعلقات اور باہمی مفادات پر بات چیت ہوئی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں عمران خان اور چینی سفیر کی اقتصادی راہداری منصوبے کے مختلف پہلووں پر بھی بات چیت ہوئی جس میں چینی سفیر نے عمران خان کو اس منصوبے سے متعلق چین کی کوششوںسے متعلق آگاہ کیا ۔

مزید :

پشاور -