پاکستان علماءکونسل کے زیر اہتمام ”پیغام اسلام“کانفرنس میں داعش کو خارجی قرار دے دیا گیا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پیغام اسلام کی کانفرنس میں کہا گیا ہے کہ بین الااقوامی کالعدم تنظیم داعش خارجیوں کا گروہ ہے ،سعودی عرب کی سلامتی پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے ۔اسلام آبادمیں پاکستان علما کونسل کے زیر اہتمام ”پیغام اسلام “کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں فلسطین کے مفتی اعظم احمد حسین نے بھی شرکت کی۔کانفرنس میں داعش کو خارجی قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ بے گناہ لوگوں کو قتل کرنے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ۔کانفرنس کا اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا گیا کہ سکولوںاور مدارس پر حملے کرنے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ،بچیوں کو تعلیم سے روکنے کے فتوے کی مذمت کرتے ہیں ۔اعلامیے میں کہا گیا کہ مسلم ممالک میں دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں ،دہشت گردی کے خلاف فکری اور نظریاتی اتحاد وقت کی ضرورت ہے۔ کانفرنس میں سعودی عرب اور ایران کے معاملے میں ثالثی کا کردار ادا کرنے پر وزیر اعظم اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے کردار کو بھی سراہا گیا ۔