دہشتگردی کیخلاف جنگ میں نمایاں کامیابیاں ملی ہیں،دہشتگردوں کی مالی معاونت دشمن ایجنسیاں کر رہی ہیں:جنرل راحیل شریف

دہشتگردی کیخلاف جنگ میں نمایاں کامیابیاں ملی ہیں،دہشتگردوں کی مالی معاونت ...
دہشتگردی کیخلاف جنگ میں نمایاں کامیابیاں ملی ہیں،دہشتگردوں کی مالی معاونت دشمن ایجنسیاں کر رہی ہیں:جنرل راحیل شریف

  

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک ) آرمی چیف جنر ل راحیل شریف نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کو نمایاں کامیابیاں ملی ہیں ،بیرون ممالک دہشت گردوں کی معاونت دشمن ایجنسیاں کر رہی ہیں ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس ہوئی جس میں اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال،اقتصادی راہداری منصوبے کی سیکیورٹی سمیت نقل مکانی کرنے والوں کی بروقت اور باعزت واپسی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کی مالی معاونت بیرون ممالک میں دشمن ایجنسیاں کر رہی ہیں لیکن ان کی مدد پاکستان میں موجود ان کے سہولت کار کرتے ہیں۔ اس لیے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ٹھوس اقدامات اور منظم حکمت عملی کی ضرورت ہے ۔آرمی چیف نے آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کی کامیابیوں کا سراہتے ہوئے کہا کہ آپریشن میں نمایاں کامیابیاں ملی ہیں اور اس کے نتیجے میں دہشت گردی میں بھی کمی آئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پائیدار امن کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -