چین کو اقتصادی رادہداری منصوبے کے مغربی روٹ سے کوئی اعتراض نہیں :عمران خان

چین کو اقتصادی رادہداری منصوبے کے مغربی روٹ سے کوئی اعتراض نہیں :عمران خان
چین کو اقتصادی رادہداری منصوبے کے مغربی روٹ سے کوئی اعتراض نہیں :عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبے سے متعلق تحفظات سے چینی سفیر کو آگاہ کر دیا ہے ،چین کو مغربی روٹ پر کوئی اعتراض نہیں ہے ،چین کا کہنا ہے کہ پاکستان جیسے چاہیں مغربی روٹ بنائیں ۔پشاور میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مغربی روٹ پر چین کے سفیر سے نہیں بلکہ مرکزی حکومت سے بات کریں گے،اقتصادی راہداری منصوبے پر وفاق کو سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہیے ،اس معاملے پر وفاق سے بات چی جاری رہے گی ۔ان کاکہنا تھا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ خطے کی صورتحال تبدیل کردے گا،سی پیک پاکستان کے پسماندہ علاقوں کی ترقی اور وہاں کے لوگوں کو خوشحال بنانے کا نادر موقع ہے۔پاکستانی عوام چین کے ساتھ پائیدار تعلقات کو پروان چڑھانے کے خواہا ں ہیں ۔
صوبے میں ڈاکٹروں پر لازمی سروس ایکٹ لگانے سے متعلق بات کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروںسے بات چیت جاری ہے ،ان پر گولیاں نہیں چلائیں ،پی ٹی آئی صوبے میں ہیلتھ ریفارمز پاس کر کے تبدیلی لائے گی ۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں لازمی سروس ایکٹ پشاور ہائی کورٹ کے حکم کی پیروی کرتے ہوئے لگا یا گیا ،ڈاکٹروں کا احتجاج غلط ہے ،جائز مطالبات مانے جائیں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹروں کے احتجاج کے خلاف مریضوں نے بھی احتجاج کیا ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -