شرمین عبیدچنائے کوآسکرکا نامزدگی سرٹیفکیٹ برائے ایوارڈ مل گیا
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کے لئے پہلا آسکر ایوارڈ جیتنے والی فلم میکر شرمین عبید چنائے کو رواں ماہ ہونے والے 88ویں اکیڈمی ایوارڈز میں اپنی نئی فلم کی نامزدگی کا سرٹیفکیٹ موصول ہوگیا ہے ۔
پاکستان کی آسکر خاتون فلمساز شرمین عبید چنائے کو اپنی نئی دستاویزی فلم ’’اے گرل ان دی ریور، دی پرائس آف فارگیونِس‘‘ کا نامزدگی سرٹیفکیٹ برائے ایوارڈ مل گیا ہے، یہ سرٹیفکیٹ انھیں88 ویں اکیڈمی ایوارڈ کے نومیشین لنچ کے موقع پر دیگر نومینیز کے ساتھ ملا۔ نامزدگی لنچ کااہتمام اکیڈمی موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسس کی طرف سے کیلیفورنیا میں کیا گیا تھا۔