تحریک انصاف نے احتساب کے نا م پر عوام کو دھوکہ دیا ، عمران نےہیلتھ میں شہباز شریف کے اصولوں کو اپنایا ،مکمل شاگردی اختیار کرلیں:سینیٹر پرویز رشید

تحریک انصاف نے احتساب کے نا م پر عوام کو دھوکہ دیا ، عمران نےہیلتھ میں شہباز ...
تحریک انصاف نے احتساب کے نا م پر عوام کو دھوکہ دیا ، عمران نےہیلتھ میں شہباز شریف کے اصولوں کو اپنایا ،مکمل شاگردی اختیار کرلیں:سینیٹر پرویز رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے احتساب کمیشن کے سربراہ نے عمران خان اور ان کی پارٹی کی طرف سے صوبے میں بدعنوانی کو فروغ دینے اور احتساب کے نام پر دھوکہ دینے پر استعفیٰ دیا، جسٹس وجیہہ الدین عمران خان سے اس لئے علیحدہ ہوئے کہ خان صاحب نے دھاندلی والوں کا ساتھ دیا، تحریک انصاف نے کے پی کے کے ہسپتالوں میں پنجاب کے وزیر

ا علیٰ شہباز شریف کے اصولوں کو اپنا لیا ہے اب عمران خان انکی باقاعدہ شاگردی میں آ جائیں۔

پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان اپنے ایک صوبائی وزیر کو خود گرفتار کرانے کے بعد اب سب کے کرتوت کھولنے کی دھمکیوں پر اسے بچانے اور تحفظ دینے کیلئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے رہنما?ں نے ایک چہرے پر کئی نقاب چڑھا رکھے ہیں، ایک نقاب اترتا ہے تو نیچے سے دوسرا چہرہ سامنے آ جاتا ہے اس کا نقاب اترتا ہے تو پھر ایک اور چہرہ لے آتے ہیں۔ وہ عوام کو جھوٹ بول کر مسلسل گمراہ کرنے میں مشغول دکھائی دییتے ہیں، 90 دن میں صوبے سے بدعنوانی کے خاتمے کے دعوے کرتے رہے مگر یہ دعوے ان کے دھرنوں کی طرح دھرے کے دھرے رہ گئے۔ احتساب کمیشن کے ان کے اپنے بنائے ہوئے سربراہ سابق لیفٹیننٹ جنرل (ر) حامد نے عمران خان اور ان کی جماعت کی طرف سے صوبے میں بدعنوانی اور دھوکہ دہی کو فروغ دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا۔ وفاقی وزیر پرویز رشید نے کہا کہ عمران 90 روز میں انصاف کا نظام رائج کرنے کے بلند و بانگ دعوے کرتے رہے مگر افسوس اس بات کا ہے کہ یہ دعوے جھوٹے ثابت ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ جسٹس (ر) وجیہہ الدین نے پارٹی انتخابات میں دھاندلی اور دھوکہ دہی کو فروغ دینے پر تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کی۔ عمران خان نے کھوکھلے نعروں کی سیاست اپنا وطیرہ بنا لیا تھا مگر اب ان نعروں کی موت ہو چکی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت نے صوبہ کے پی کے سے بدعنوانی ختم کرنے کے جو دعوے کئے تھے وہ دم توڑ چکے ہیں جس صوبائی وزیر کو گرفتار کر کے کریڈٹ لینا چاہتے تھے آج اسی وزیر کی طرف سے سب کے کرتوتوں کو بے نقاب کرنے کی دھمکیوں کے بعد خود عمران خان اسی وزیر کو بچانے اور تحفظ دینے کیلئے کمربستہ ہو چکے ہیں۔ انہوں نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ تاریخ کے اوراق پر عمران خان کے حوالے سے یہ لکھا جا چکا ہے کہ انہوں نے احتساب تو نہیں کیا مگر اپنے صوبے سے احتساب کا ادارہ ہی ختم کر دیا کیونکہ انکے سربراہ نے یہ کہہ کر استعفیٰ دیدیا کہ آپ احتساب کے نام پر دھوکہ دے رہے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ تحریک انصاف نے کے پی کے میں سکولوں، کالجوں سمیت دیگر تعلیمی اداروں کی بہتری کیلئے وہ اصول اپنا رہی ہے جو میاں شہباز شریف نے بطور وزیراعلیٰ تعلیم کے شعبہ میں اصلاحات کیلئے نافذ کئے تھے۔ عمران خان کو مشورہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ شہباز شریف کی مکمل شاگردی اختیار کر لیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک جب بھی ترقی اور خوشحالی کے سفر کا آغاز کرتا ہے عمران خان اور ان کی پارٹی راستے میں رکاوٹیں کھڑی کرنا شروع کر دیتی ہے، انہیں چاہئے کہ ہماری قیادت اور اراکین پارلیمنٹ سے سبق سیکھیں۔ تحریک انصاف نے کے پی کے میں احتساب کمیشن میں جو اصلاحات متعارف کرائی ہیں اس میں رکن اسمبلی سمیت کسی وزیر کو گرفتار نہیں کیا جا سکتا۔ احتساب قوانین میں ترمیم انصاف کے اصولوں کے منافی اور امتیازی ہے، قانون میں کسی کو بڑا یا چھوٹا قرار نہیں دیا جا سکتا جس قانون تک عام شہری کو رسائی نہ ہو اس قانون کا کوئی فائدہ نہیں۔ وفاقی وزیر پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان اڑھائی سال جو تبدیلی کا نعرہ لگاتے رہے وہ لانے میں بری طرح ناکام ہو گئے۔ وفاقی حکومت کی اڑھائی سال کی کارکردگی پوری قوم کے سامنے ہے۔ ہم نے جو وعدے کئے پورے کر رہے ہیں قوم جلد اندھیروں سے نجات پالے گی، توانائی کے منصوبے تیزی سے مکمل کئے جا رہے ہیں۔ نیت صاف ہو تو کامیابی قدم چومتی ہے۔

مزید :

قومی -