نوعمر لڑکے کی شاندار کامیابی، ایسی ایجاد کہ اب کوئی مرد کسی لڑکی کو اپنی شرمناک خواہشات کا نشانہ نہ بناسکے گا

نوعمر لڑکے کی شاندار کامیابی، ایسی ایجاد کہ اب کوئی مرد کسی لڑکی کو اپنی ...
نوعمر لڑکے کی شاندار کامیابی، ایسی ایجاد کہ اب کوئی مرد کسی لڑکی کو اپنی شرمناک خواہشات کا نشانہ نہ بناسکے گا

  

نئی دلی (نیوز ڈیسک) خواتین کو کمزور جان کر ان کے ساتھ چھیڑ خانی اور بد سلوکی کرنے والے اب ہوجائیں ہوشیار کیونکہ ان کی حفاظت کے لئے ایک ایسا خصوصی ہتھیار ایجاد ہوگیا ہے کہ جو بری نیت والوں کو 220 وولٹ کا ایسا جھٹکا دے گا کہ ان کے ہوش ہی اڑ جائیں گے۔

یہ دلچسپ ہتھیار ایک دستانہ ہے جس کا نام شاک گلوو (Shock Glove)ہے اور اسے ایک بھارتی لڑکے نے خواتین کی حفاظت کے لئے تیار کیا ہے۔ 17 سالہ نرنجن سوتر آرٹس کا طالبعلم ہے لیکن الیکٹرانکس میں گہری دلچسپی اور بھارت میں خواتین کے خلاف جرائم کی شرح میں بے حد اضافے نے اسے یہ خاص قسم کا ہتھیار تیار کرنے پر مائل کیا۔ شاک گلوو کا کل وزن150 گرام ہے اور اسے عام دستانے کی طرح ہاتھ پر پہنا جاسکتا ہے۔ اس میں 3.4 وولٹ کی بیٹری اور ایک ٹرانسفارمر ہے، جو کہ کرنٹ کو 220 وولٹ میں تبدیل کر سکتا ہے۔ اس میں ایک سم کارڈ، جی پی ایس چپ اور ویڈیو کیمرہ بھی ہے، جو کسی بھی وقوعے کے وقت کی ویڈیو بنا کر پولیس کو بھیج دے گا، جبکہ ٹیکسٹ میسج کے ذریعے بھی متعلقہ اداروں کو خبر کردی جائے گی۔

مزید جانئے: دنیا کی شرمناک ترین موت، مرنے کے بعد بھی دنیا بھر کے سامنے تماشا بن گیا

ریاست راجستھان کے ایک سائنسی مقابلے میں اس ایجاد کو پہلا انعام بھی مل چکا ہے جبکہ دارالحکومت کی ایک بڑی کمپنی نے اس پر مزید تحقیق میں دلچسپی ظاہر کی ہے تاکہ اسے کمرشل سطح پر متعارف کروایا جاسکے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -