بااثر افراد کے خلاف کارروائی کر نے والے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی :وفاقی وزیر داخلہ

بااثر افراد کے خلاف کارروائی کر نے والے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی ...
بااثر افراد کے خلاف کارروائی کر نے والے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی :وفاقی وزیر داخلہ

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ انسانی سمگلر وں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے ،با اثر افراد کے خلاف کارروائی کرنے والے ایف آئی اے اہلکاروںکی حوصلہ افزائی کی جائے گی ۔اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی زیر صدارت سیکیورٹی اور امن امان کی صورتحال اجلاس ہوا جس میں چیف کمیشنر اسلام آباد،قائم مقام آئی جی اسلام آباد ،سیکریٹری داخلہ سمیت اور ڈپٹی کمشنر ایف آئی اے دیگر اہم افسران نے شرکت کی ۔اجلاس میں امن و امان ،سیکیورٹی آڈٹ ،پولیس کی بہتری کے لیے اقدامات ، ایف آئی اے کی کارکردگی رپورٹ اور میگا کرپشن کیسز میں پیش رفت پر غور کیا گیا ۔اجلاس میں سیکیورٹی تعلیمی اداروں اور میڈ یا ہاﺅسز کی سیکیورٹی کا بھی جائزہ لیا گیا ۔اس موقع پر چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ انسانی سمگلروں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے ،با اثر ملزمان کے خلاف کارروائی کرنے والے اہلکاروں کو مراعات اور انعامات سے نواز ا جائے گا ۔اس موقع پر ایف آئی اے نے گزشتہ سال کی جانے والی ریکوری سے متعلق بھی آگاہ کیا ۔

مزید :

قومی -