ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کو سکیورٹی خدشات نہیں،ٹیم کی پوری حفاظت کریں گے: انوراگ ٹھاکر

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کو سکیورٹی خدشات نہیں،ٹیم کی پوری حفاظت کریں گے: ...
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کو سکیورٹی خدشات نہیں،ٹیم کی پوری حفاظت کریں گے: انوراگ ٹھاکر

  

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بی سی سی آئی کے سیکرٹری انوراگ ٹھاکر نے کہا ہے کہ ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کیلئے پاکستان کو کوئی سکیورٹی خدشات نہیں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ دو طرفہ سیریز اور ورلڈ ایونٹ میں بہت فرق ہوتا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ممبئی میں میڈیا سے گفتگو میں انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ پاکستان کرکٹ سے محبت کرنے والا ایک بڑا ملک ہے اس کے بغیر کسی بھی مقابلے کا مزا ادھورا رہ جاتا ہے۔ ہم نے اپنی پوری کوشش کی تھی کہ پاکستان اور بھارت میں سیریز ہو جائے لیکن حکومت کی طرف سے ہمیں اجازت نہیں ملی جس کے بعد اس کو ختم کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ورلڈکپ کیلئے بھارت آنے والی پاکستانی ٹیم کو پوری سکیورٹی فراہم کی جائے گی اور ان کی مکمل حفاظت حکومت اور بی سی سی آئی کی ذمہ داری ہے۔

مزید :

کھیل -